Suleman Shaik

بنگلورو میں ایک شخص کو کچرے کے ڈھیر میں  25 کروڑ مالیتی  ڈالرز ملے

بین الریاستی تازہ خبر
بنگلورو میں ایک شخص کو کچرے کے ڈھیر میں  25 کروڑ مالیتی  ڈالرز ملے
بیاگ سے اقوام متحدہ کی مہر والا لیٹر ہیڈ بھی دستیاب۔ پولیس کے حوالے کر دیا گیا
بنگلورو :۔10؍نومبر
(زین نیوز)
بنگلورو میں ایک کچرا  چننے والے کو 3 نومبر کو ریلوے ٹریک پر پڑے تھیلے میں 3 ملین امریکی ڈالر ملے۔ ہندوستانی کرنسی میں اس کی قیمت تقریباً 25 کروڑ روپے ہے۔ بیگ میں ایک لیٹر ہیڈ تھا جس پر اقوام متحدہ کی مہر تھی۔ اس شخص نے یہ بیگ 5 نومبر کو پولیس کے حوالے کر دیا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ سلیمان شیخ نامی ایک شخص کے پاس سے ایک تھیلے میں امریکی کرنسی کے 23 بنڈل برآمد ہوئے۔ اس نے بیگ پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ سلیمان مغربی بنگال کے نادیہ ضلع کا رہنے والا ہے۔
3 نومبر کو  سلیمان شیخ معمول کے مطابق بنگلورو کے ناگاوارہ ریلوے اسٹیشن پر پلاسٹک اور بوتلیں جمع کر رہے تھے۔ پھر اس نے کچرے کے ڈھیر میں ایک کالا بیگ دیکھا۔
 جب اس نے بیگ اٹھایا تو اسے معلوم ہوا کہ اس میں کسی چیز سے بھرا ہوا ہے۔ سلیمان شیخ نے بیگ کھولا تو اس میں امریکی کرنسی کے 23 بنڈل تھے۔ سلیمان وہ تھیلی لے کر گھر چلا گیا۔
5 نومبر کو  سلیمان شیخ نے اپنے باس اسکراپ ڈیلربپا کو اس واقعے کے بارے میں مطلع کیا اور بیگ ان کے حوالے کر دیا۔ بیگ میں امریکی کرنسی اور اقوام متحدہ کا لیٹر ہیڈ دیکھ کر بپا بھی حیران رہ گئے۔
 انہوں نے سماجی کارکن اور سوراج انڈیا کے قومی ایگزیکٹو ممبر آر کلیم اللہ سے رابطہ کیا، جو سلیمان اور بپا کو بنگلورو کمشنر بی دیانند کے دفتر لے گئے۔ ان دونوں نے یہ بیگ کمشنر بی دیانند کو دیا، جنہوں نے اسے تحقیقات کے لیے ریزرو بینک بھیج دیا۔
پولس نے کہاکہ نوٹوں میں کیمیکل تھا۔کمشنر نے کیس کی جانچ ہیبل پولیس کو سونپ دی ہے۔ پولیس کے مطابق ان نوٹوں پر کیمیکل ملا ہوا تھا۔پولیس کو شبہ ہے کہ یہ بلیک ڈالر اسکام میں ملوث گروہوں کا ہاتھ ہے۔
 اس لیے ان کی تحقیقات ضروری ہیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ کرنسی نوٹ جعلی بتائے جاتے ہیں جو کہ ‘بلیک ڈالر اسکیم’ کا حصہ ہیں۔کرنسی نوٹوں کو ریزرو بینک آف انڈیا کو بھیج دیا گیا ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا یہ جعلی ہیں یا اصلی۔