انڈیگو فلائٹ میں خاتون عملے کے ساتھ ایک بار پھر بدتمیزی۔ مسافر گرفتار
حیدرآباد: ۔20؍نومبر
(زین نیوز ڈیسک)
درمیانی فضا میں بدتمیزی کے ایک اور معاملے میں شراب کے نشے میں دھت ایک مسافر نے جے پور سے بنگلورو جانے والی انڈیگو کی فلائٹ میں عملہ کی خاتون رکن کے ساتھ بدتمیزی کی۔
ایک شکایت میں IndiGo نے کہا کہ جے پور سے بنگلورو جانے والی پرواز 6E556 کے ایک مسافر نے فلائٹ کے دوران عملے کی ایک خاتون رکن کا ہاتھ تین بار پکڑا۔ نشے میں دھت مسافر متعدد وارننگز کے باوجود عملے کے رکن کے ساتھ مبینہ طور پر بدتمیزی کرتا رہا۔
، انڈیگو نےاپنے بیان میں کہاکہ بعد میںبنگلورو کے کیمپے گوڈا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترنے پ، مسافر کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا
یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب ایک اور نشے میں دھت مسافر نے مہینوں پہلے ایک فلائٹ میں اپنے ساتھی مسافر پر پیشاب کر دیا۔
فلائٹ میں نشے میں دھت مسافر کے ہنگامہ آرائی کے ایک اور واقعے میںگوہاٹی سے دہلی جانے والے ایک مسافر کے کیبن میں قے کرنے اور رفع حاجت کرنے کی اطلاع ہے۔
اس طرح کے متعدد واقعات کے بار بار رپورٹ ہونے کے بعد، مسافر پروازوں میں شراب پیش کرنے پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔