Ulama Huffaz Armoor

 آرمور پرکٹ کے علماء حفاظ اور ائمہ مساجد کی جانب سے% 100رائے دہی کے استعمال کی ووٹروں سے اپیل

تازہ خبر قومی
 آرمور پرکٹ کے علماء حفاظ اور ائمہ مساجد کی جانب سے %100رائے دہی کے استعمال کی ووٹروں سے اپیل
آرمور:۔21؍نومبر
(پریس نوٹ)
 آرمور پرکٹ کے تمام علماء حفاظ اور ائمہ مساجد کا ایک مشاورتی اجلاس مسجد حبیبہ زراعت نگر آرمور میں منعقد ہوا جس میں متفقہ قرارداد منظور کی گئی کہ مساجد میں اعلانات ،شوشل میڈیا کے ذریعہ آرمور عوام میں حق رائے دہی کا شعور پیدا کرنے کی کوشش کی جائے گی چونکہ اوٹ کا ڈال نا جمہوری و شرعی حق ہے جس کا استعمال کرنا نہایت ضروری ہے۔
ووٹ امانت ہے اور اس کا صحیح استعمال اسلامی فریضہ ہے انتخابات میں ووٹ استعمال کرتے وقت اس کو خالص دنیاوی معاملہ سمجھا جاتا ہے، حالانکہ ووٹ امانت ہے اور اس کا صحیح استعمال دینی فریضہ ہے۔
 عام طور پر لوگ ووٹ دینے کو ایک ایسا معاملہ سمجھتے ہیں جس کا دین سے کوئی تعلق نہیں جس کی وجہ سے وہ کسی احساس ذمہ داری سے بے خبر اس کو استعمال کرتے ہیں۔
بلکہ اکثر اوقات ایسے شخص کے حق میں استعمال کرتے ہیں جو فکر آخرت سے بے خبر ہوتا ہے جس کے اثرات اس دنیا میں بھی سب کو بھگتنے پڑتے ہیں اور آخرت میں بھی اس کی جواب دہی کرنے پڑے گی۔
اس لیے ضروری ہے کہ ووٹ کی شرعی حیثیت واضح کردی جائے تاکہ ہر ووٹ دینے والا اس کی اہمیت کو سمجھے اور سوچ سمجھ کر اپنے ووٹ کو استعمال کرے۔اگر اہلِ وطن اس دینی امانت اور اسلامی فریضہ کی ادائیگی میں ہمیشہ کی طرح سُستی اور کاہلی برتتے رہے تو نہ ملک کا مسلم طبقہ محفوظ رہے گااور نہ ہی کوئی مقام۔
خلاصہ یہ ہے کہ اپنا ووٹ کسی غلط آدمی کو دینے سے پہلے یہ سوچ لیجیے کہ آپ ایک کبیرہ گناہ میں شریک ہورہے ہیں جس کی جوابدہی آپ کو روز قیامت کرنی ہے۔
اسی طرح یہ بھی واضح ہوکہ ووٹ دینا ایک شرعی ذمہ داری ہے اور کسی اہل آدمی کو ووٹ دینے سے گریز کرنا شرعی جرم ہے اور نیک قابل امیدوار کو ووٹ دینے کا فائدہ اس دنیا میں بھی آپ کو ملے گا اور آخرت میں بھی آپ کے لیے اجر کا باعث ہوگا۔
 ورنہ ہماری غفلت کی وجہ سے غیر مناسب فرد منتخب ہوجائے تو ریاست کی ترقی میں رکاوٹ ہو سکتی ہیں لہذا جمیع علماء حفاظ اور ائمہ مساجد عوام الناس سے اپیل کرتے ہیں کہ مورخہ 30/نومبر/2023 علی الصبح  متعلقہ بوتھ پر پہونچ کر اپنا اوٹ استعمال کرے
 اس اجلاس کا آغاز مفتی عبد العظیم قاسمی کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس میں حضرت مولانا محمد کبیر الدین، مفتی رفیق ذاکر قاسمی، حفاظ ابراہیم، حافظ انیس الرحمن، حفاظ فاروق، سید اکرام الدین اور تمام علماء حفاظ اور ائمہ مساجد آرمور پرکٹ مامڑپلی شریک ہوئے