22؍ڈسمبر
’’ زین نیوز‘‘ آن لائن نیو پورٹل کی دنیا میں ایک نئی ترجمانی کا نقیب ثابت ہو گا جو صحافت کے میدان میں مظلومین کی آواز بن کر اس کو ارباب اقتدار تک پہنچانے اور اس کی یکسوئی کا موجب بنے گا ۔ ادارہ ’’زین نیوز‘‘قارئین اور ناظرین کو یہ یقین دلاتا ہے کہ حقائق کو منظر عام پر لانے کا جہاں تک معاملہ ہے اس میں مفاہمت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ دیانتداری‘ امانتداری‘ بے باکی اور ایمانداری اس کانصب العین ہوگا۔ یہ ادارہ قوم وملت کی ترجمانی میں ہر وقت ثابت قدم رہے گا۔ مظلوم اور انصاف سے محروم افراد کی ترجمانی کرے گا۔جہاں تک خبروں کی ترسیل کا تعلق ہے حقائق کو منظر عام پر لاتے ہوئے صحافت کی کسوٹی پر کھرا اترنے ہر ممکنہ کوشیش کرے گا۔اس خیالات کا اظہار سی ای اُو ’’ زین نیوز ‘‘ عمران زین نے اپنی قابل احترام والدہ اختر سلطانہ صاحبہ زوجہ محمد عثمان صاحب مرحوم کے ہاتھوں ’’ زین نیوز ‘‘ وئب پوٹل کے افتتاح کے موقع پر کیا جو ان کی رہائش گاہ عثمان منزل آج سہ پہر منعقد ہوا ۔اس موقع پرعمران زین نے اللہ کے حضور سجدہ شکر بجالاتے ہوئے یہ احساس ظاہر کیا کہ پروردگار نے ’’ زین نیوز ‘‘ کے ذریعہ قوم کی خدمت کا موقع فراہم کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس نیوز پورٹل کے قارئین اور ناظرین تک معیار کے ساتھ تازہ ترین خبروں کی تحریری ‘ ویڈیواور یو ٹیوب کی شکل میں فر اہمی ان کی اولین ترجیح ہوگی۔ بے باکی کے ساتھ عوامی مسائل اور دیگر ترقیاتی سرگرمیوں کو جہاں اْجاگر کیا جائیگا وہیں کوتاہیوں کی بھی اسی شدت کے ساتھ نشاندہی کی جائے گی۔ یہ ادارہ جس کی بنیاد غیر جانبدار ی پر رکھی گئی ہے اس کی ویب سائٹ پر قومی و بین الاقوامی اور مقامی علاقائی خبریں‘ مضامین کے علاوہ تلنگانہ کی عام و خاص معلومات، واقعات، اطلاعات وغیرہ دستیاب ہونگی۔
اس موقع پر برادان حقیقی اے آر اسوسی ایٹ کنسلٹنگ انجینئرس اینڈ بلڈرس لیگل سرویس ‘ محمد رضوان انجینئر‘ محمد عرفان ایڈوکیٹ‘ محمد احسان انجینئر‘ کے علاوہ محمد عثمان ریان‘ محمد عمر زیان‘ محمد صفوان‘ محمد ادیان‘ محمد جسیم علی‘ اور جمیع اراکین خاندان موجودتھے۔
