ممبئی 27؍فروری
( زین نیوز ویب ڈیسک)
بالی ووڈ اداکار ریتک روشن نے آج صبح 11 بجکر 45 منٹ پر کمشنر آفس میں کرائم انٹیلی جنس یونٹ (سی آئی یو) پہنچے۔ممبئی کرائم برانچ پہنچ کر 2016 کے فرضی ای میل معاملہ میں اپنا بیان درج کروایا۔ ممبئی کرائم برانچ نے کنگنا رناوت کو ریتک کے نام پر فرضی ای میل بھیجنے والے معاملے میں اداکار کو طلب کیا تھا، جس کے بعد آج انہوں نے اپنا بیان درج کروایا۔
انھوں نے کنگنارناوت کے ساتھ کسی بھی قسم کے تعلق سے انکار کیا۔واضح رہے کہ 2016 میں جب کنگنارناوت نے ریتک روشن کو بیوقوف کہا تھا تب ریتک روشن نے کنگنارناوت کو قانونی نوٹس بھیجا تھا۔ اس وقت ریتک نے کنگنا کے ساتھ کسی بھی قسم کے تعلق سے انکار کیا تھا۔
ریتک روشن نے 2016 میں پولیس میں ایک شکایت درج کر واکریہ الزام عائد کیا تھا کہ کوئی شخص ریتک کے نام کا
استعمال کر کے جعلی ای میل آئی ڈی کے ذریعہ اداکارہ کنگنا رناوت کو میل کر رہا ہے۔ اس شکایت کے بعد دونوں کے مابین الزام تراشی کا سلسلہ جاری ہے۔وہیں ریتک روشن نے اس وقت دعوی کیا تھا کہ کنگنا رناوت نے انہیں سوسے زیادہ بے تکےای میل بھیجے ہیں۔حالانکہ کنگنا رناوت نےریتک کو ای میل بھیجنے والے الزامات سے صاف طور پر انکار کیا ہے۔
ابتدائی جانچ کے دوران پولیس نے کنگنا رناوت کا بیان درج کر کے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ یہ تمام ای میلز مبینہ طور پرکنگنا کے ای میل آئی ڈی سے بھیجے گئے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں ریتک کے وکیل نے زیر التوا تحقیقات کے بارے میں ممبئی پولیس کمشنر سے رابطہ کیا تھا، جس کے بعد اس معاملے کو کرائم برانچ کے سی آئی یو کو منتقل کردیا گیا تھا۔