نظام آباد: اقلیتی کمیشن چیرمین تلنگانہ طارق انصاری کا دورہ بھیمگل
انجمن تنظیم المساجد جمعیت علماء اور مجلس تحفظ ختم نبوت کے ذمہ داران سے ملاقات
بھیمگل:۔ 22نومبر
(عبدالمصور)
(عبدالمصور)
اقلیتی کمیشن چیرمین تلنگانہ طارق انصاری آج ایک نجی دورہ پر باباپورمیں درگاہ حضرت نتھر شاہ ابدال پہنچےان کا باباپور میں پرتپاک استقبال کیا گیا عبدالمصور جرنلسٹ اور انجمن کمیٹی کے ذمہ داران عبدالرحیم و دیگر نے بکثرت گلپوشی کی بعدازاں انہوں نے درگاہ کی زیارت کی اور چادر چڑھائی
اس موقع پر ملک کی سلامتی اور ریاست تلنگانہ کی امن و سلامتی کے لئے خصوصی دعا کی گئی اس موقع پر چیرمین تلنگانہ جناب طارق انصاری صاحب نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ درگاہ اور بزرگان دیں کے آستانے محبت اور امن اور بھائی چارے کا پیغام دیتے ہیں انھوں نے تمام لوگوں سے کہا کہ آپسی اتحاد کو فروغ دیں
اس موقع پر ان کے ہمراہ مقامی انجمن کمیٹی کے ذمہ نامہ نگاروں رفیق شکیل مقیت کے علاوہ ایم پی ٹی سی باباپور شرجیل باباپور سرپنچ عتیق ایوب عمران اطہر نوید عارف کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد موجود تھی بعدازاں انہوں نے ظہر کی نماز جامع مسجد بھیمگل میں ادا کی
اس موقع پر انہوں نے بھیمگل کے انجمن تنظیم المساجد کے ذمہ داران اور جمعیت علماء اور مجلس تحفظ ختم نبوت کے ذمہ داران حافظ جلال الدین و مولانا جمیل بیگ صاحب سے ملاقات کی ان کی بھیمگل انجمن کے ذمہ داران اور عوامی نمائندوں نے بکثرت گلپوشی اور شال پوشی کی
اس موقع پر جناب طارق انصاری صاحب چیرمین تلنگانہ اقلیتی کمیشن نے خطاب کرتے ہوئے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو سے اظہار تشکر کیا
انہوں نے اس عہدےپرفائز کیا اس عہدےکا پوری دیانت داری سےکام کرتے ہوئے تمام اقلیتوں کے حقوق کی پاسداری اور انصاف کرنے کے عزم کا اظہار کیا
اس موقع پر انہوں نے ووٹ کی طاقت اور اہمیت اور اس کے صحیح استعمال کرنے کی ترغیب دلائی اس موقع پر مذہبی دینی اور عوامی قائدین طاہر حسین صاحب، عظمت اللہ صاحب سرورحسین صاحب صدر انجمن انجم صاحب زاہد افسر رفیع کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔
