JIh-Telangana

تلنگانہ: جماعت اسلامی نے سیاسی جماعتوں کو نشستوں کے لحاظ سے حمایت کا اعلا ن کیا

تازہ خبر تلنگانہ
تلنگانہ: جماعت اسلامی نے سیاسی جماعتوں کو نشستوں کے لحاظ سے حمایت کا اعلا ن کیا
 تلنگانہ مسلم آرگنائزیشنز، (جے اے سی) کا کانگریس کو حمایت کا اعلان
حیدرآباد: ۔22؍نومبر
(زین نیوز )
جماعت اسلامی ہند (JIH) نے بدھ 22 نومبر کو بھارت راشٹرا سمیتی (BRS) کے 41 امیدواروں، کانگریس کے 69، اور آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے 7 امیدواروں کی حمایت کا اعلان کیا  بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) اور کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی) میں سے ایک ایک امیدوار کی حمایت کا اعلان کیا گیاہے
اس کے مطابق تنظیم کی تلنگانہ یونٹ نے تمام 119 اسمبلی حلقوں اور متعلقہ پارٹی کی ایک فہرست جاری کی ہے جسے وہ کسی مخصوص حلقے میں حمایت فراہم کرتی ہے۔جماعت اسلامی ہند ملک کی اہم اسلامی تنظیموں میں سے ایک ہے۔
جماعت اسلامی نے عادل آباد، گوشہ محل، عالم پور،عنبر پیٹ،بالکنڈہ ، نانسواڑہ،بھونگیر،پھوپال پلی، بوتھ، بودھن، چیوڑلہ،دوباک ،گجویل،حسنہ آباد،جڑچرلہ، جگتیال،جکل، کاما ریڈی ، کریم نگر،خیریت آباد،صنعت نگر ،سنگا ریڈی ،سکندرآباد،سری لنگم پلی، سدی پیٹ ، سرسلہ،اپل، کورٹلہ،مہشورم،میڈ چل، مدھول،مشیرآباد، ناگر کرنول،نارائن گھیڑ، نارائن پیٹ،نرمل ،نظام آباد رورل،پالاکورتی، پٹن چیرو،قطب اللہ پور، راجندر نگر سے بی آر ایس پارٹی کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کیا ہے
جبکہ اچم پیٹ،آلیر،اندول ،آرمور، آصف آباد،آسواراؤپیٹ،بیلم پلی، بھدرا چلم،چنور، چپہ دنڈی ، دیور کنڈہ، دیورا کدرا،دھرم پوری، ڈورنکل،گدوال،اسٹیشن گھن پور،حضورآباد، حضور نگر، ابراہیم پٹنم،جنگاؤں ، جوبلی ہلیز،کلوا کورتی ، کھمم،ستو پلی ، سکندر آباد کنٹومنٹ،شاد نگر ،سوریہ پیٹ، تانڈور،تنگو توری،ویملواڑہ،وقارآباد، ونپرتی،ورنگل ایسٹ، ورنگل ویسٹ،ویرا، ایلندو، ایلا ریڈی،ظہیر آباد،خانہ پور، کوداڑ،کوڑنگل،کولا پور،لال بہادر نگر،مدھیرا، محبوب آباد،محبوب نگر،مکتھل،ملکاجگری، مانا کنڈور،منچریال، منتھنی ، میدک،میریال گوڑہ،ملگو،منگوڈو،ناگر جنا ساگر،نکریکل،نلگنڈہ،نرسم پیٹ،نرسا پور،نظام آباد (اربن)پالیر،پرگی، پرکال،پیداپلی ،پناپاکا،رام گنڈم سے کانگریس سے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کیا ہے
ملک پیٹ ،نامپلی،بہادر پور،چندرائن گٹہ،چار مینار،کاروان،یاقوت پور سے مجلس اتحادالمسلمین کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ سری پورسے بی آیس پی اور کتہ گڑم سے سی پی آئی امیدوار کی حمایت کا اعلان کیا ہے
حیدرآباد اور تلنگانہ کے اسلامی اسکالرز اور علماءکرام نے ریاست کے عوام سے اپیل کی کہ وہ سیکولرازم کو ذہن میں رکھتے ہوئے اپنا ووٹ دیں۔
ایک بیان میں اسلامی اسکالرز اور ائمہ نے تلنگانہ کی مسلم کمیونٹی پر زور دیا ہے کہ وہ ذمہ داری سے ووٹ دیں اور کسی مخصوص سیاسی پارٹی پر انحصار کرنے سے گریز کریں۔
JIH- JAC=1
تلنگانہ کے نامور مذہبی اسکالرز اور علمائے دن نےایک بہترین اپیل کی ہے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ وہ کسی سیاسی جماعت کی حمایت نہیں کر رہے ہیں۔
 انہوں نے کمیونٹی سے اپیل کی کہ وہ سیکولر پارٹیوں اور امیدواروں کو لازمی ووٹ دیں۔ علماء نے مساجد کے ائمہ حضرات سے کہا ہے کہ وہ اگلے جمعہ کے خطبات کے دوران کمیونٹی کو ووٹ کی اہمیت سے آگاہ کریں۔
یہ بیان مسلم تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی (جے اے سی) نے اس ماہ کے آخر میں ہونے والے آئندہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس کے لیے اپنی حمایت کا اعلان کرنے کے ایک دن بعد آیا ہے۔
Muslim JAC
جے اے سی کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کانگریس نے مسلم جے اے سی کے اعلامیہ میں بیان کردہ مقاصد کا بغور جائزہ لینے کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا ہےاور اس نے مسلم جے اے سی کے اعلامیہ میں بیان کردہ آٹھ اہم مطالبات کو اپنے اقلیتی اعلامیہ میں شامل کیا ہے۔
مزید برآں پریس بیان میں لکھا گیاکہ ان تمام پیش رفتوں کو غور سے دیکھنے کے بعد ہم نے تلنگانہ مسلم آرگنائزیشنز، جے اے سی کی ریاستی کمیٹی کی جانب سے آئندہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس کو اپنی حمایت کا اعلان کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔