یو پی :شاد ی سے واپسی کے دوران ڈمپر اورکار میں تصادم
بچہ 8 سمیت افرادجاں بحق ۔دونوں گاڑیاں جل کر خاکستر
بریلی:۔10؍ڈسمبر
(زین نیوز ڈیسک)
یوپی کے بریلی میں ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا ہے ڈمپر کی ٹکر سے کار میں سوار 8 مہمان جھلس کر ہلاک ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 7 نوجوان اور ایک بچہ شامل ہے۔ یہ حادثہ سنیچر کی دیر رات بھوجی پورہ کے قریب نینی تال ہائی وے پر پیش آیا۔
یہاں پر تیز رفتار ارٹیگا کار بے قابو ہو کر ڈیوائیڈر توڑ کر دوسری لین میں آ گئی۔ اسی دوران سامنے سے آنے والے ڈمپر نے کار کو ٹکر مار دی۔
ڈمپر بھی تیز رفتاری پر تھا۔ وہ کار کو 15 سے 20 میٹر تک گھسیٹتا رہا۔ اس کے بعد دھماکہ ہوا اور کار اور ڈمپر میں آگ لگ گئی۔ ایس ایس پی گھولے سشیل چندر بھان نے بتایا کہ کار سینٹرل لاک تھی اس لیے کار میں سوار کوئی بھی باہر نہیں نکل سکا۔ سب اندر جل کر مر گئے۔ بعد ازاں گاڑی کو کاٹ کر نعشیں نکال لی گئیں۔
سبھی بریلی سے شادی کی بارات سے واپس آرہے تھے۔بہری کے جام محلہ کے رہنے والے اویس کی شادی کی بارات ہفتہ کو بریلی کے فہام لان میں آئی تھی۔ وہاں جانے کے لیے وہاں رہنے والے ایک رشتہ دار فرقان نے ارٹیگا کار بک کرائی تھی۔
کار کا مالک سمیت گپتا ہےجو ٹراویل کے کاروبار سے منسلک ہے۔ فرقان اپنے رشتہ داروں اور دوستوں کے ساتھ برأت میں شامل ہونے پہنچا۔ شادی میں شرکت کی۔ پھر رات گیارہ بجے یہ لوگ شادی کی بارات سے واپس ہورہے تھے
پولیس کے مطابق شادی کی بارات کار سے بھوجی پورہ تھانہ سے تقریباً 2 کلومیٹر دور دبھورا گاؤں پہنچی تھی۔ پھر گاڑی بے قابو ہو گئی۔ ڈیوائیڈر توڑ کر وہ دوسری لین میں آگئی۔
اسی لین میں یہ اتراکھنڈ کے کیچھا سے ریت لے جانے والے ڈمپر سے ٹکرا گئی۔ ڈمپر کی رفتار تیز تھی، اس لیے ٹکر کے بعد کار کا اگلا حصہ بری طرح سے تباہ ہو گیا۔
پولیس کو شبہ ہے کہ ٹائر پھٹنے سے کار بے قابو ہوگئی۔ تاہم یہ واضح نہیں ہے کیونکہ کار جل گئی ہے۔ اس بات کا بھی امکان ہے کہ ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے کار بے قابو ہوگئی۔
ارٹیگا اور ڈمپر کے درمیان تصادم کے بعد دھماکا اتنا زوردار تھا کہ ہائی وے کے اطراف میں رہنے والے لوگ جاگ اٹھے۔ وہ گھروں سے باہر نکل آیا۔ انھوںنے دیکھا تو گاڑی اور ڈمپر میں آگ کے شعلے اتنے زوردار تھے کہ وہ کچھ نہ کرسکے۔ اندر پھنسے لوگوں کو نکالنے کی کوشش کی لیکن ہر کوشش ناکام رہی۔
اطلاع ملنے پر پولیس اور فائر بریگیڈ کو دی گئی۔ پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیم نے آگ پر قابو پالیا تاہم تب تک کار میں سوار تمام 8 افراد زندہ جل چکے تھے۔
پولیس کے مطابق نعشیں اتنی بری طرح جل چکی ہیں کہ ان کی شناخت کرنا بھی مشکل ہے۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ مزید کارروائی جاری ہے۔
جان بحق ہونےوالوں میںعرفان ولد بھورے سکنہ مٹھا پور،محمد عارف ولد مانی،شاداب ولد عبدالمجیدم،آصف ولد شمیم،عالم ولد زاہد علی ،ایوب ولد زاہد علی. یونس ،مثنی ولد اسماعیل ،آصف ولد جوزف شامل ہیں