Revanth Reddy

’’ہم حکمران طبقہ نہیں ہیں، نوکر ہیں

تازہ خبر تلنگانہ
’’ہم حکمران طبقہ نہیں ہیں، نوکر ہیں
چیف منسٹر تلنگانہ کو جب ایک خاتون نے ’’ریونت انا‘‘ کہہ کر پکارا
حیدرآباد:۔11؍ڈسمبر
(زین نیوز)
وزیر اعلیٰ تلنگانہ ریونت ریڈی کے یہ ریمارکس جس دن انہوں نے چیف منسٹر کے طور پر حلف لیا، یہ کہا کہ ’’ہم حکمران طبقے نہیں ہیں، نوکر ہیں۔ اب یہ ویڈیو جو آپ ابھی دیکھنے جا رہے ہیں اس بات کا ثبوت ہے۔
اس ویڈیو  میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وزیر اعلیٰ عوام کےلئے ایک آدمی ہیں۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی کے فیصلے پہلے ہی سنسنی خیز ہوتے جا رہے ہیں۔ اب ایک خاتون کے ساتھ وزیر اعلیٰ کے رویے پر سب خوش ہیں۔اور اس پر اب ہر کوئی خوشی کا اظہار کر رہا ہے
تفصیلا ت کے مطابق وزیر اعلیٰ تلنگانہ ریونت ریڈی جب اپنے پیشرو کے چندر شیکھر راؤ کی عیادت کے لیے یشودا ہاسپٹل سوماجی گوڈا پہنچے اور لابی سے گزر رہے تھے جس کے ساتھ سیکوریٹی اہلکاروں اور عہدیداروں کی بڑی تعداد موجود تھی تو کچھ فاصلے پر بیٹھی ایک خاتون نے انہیں بلند آواز میں ‘ریونت اناکہہ کر پکار کہا ۔ مجھے آپ سے بات کرنا ہے وہ اس سے بات کرنا چاہتی تھی۔تیلگو میں لفظ ‘انا کا مطلب بڑا بھائی ہے۔

جیسے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے اس خاتو ن کی آواز سنی فوری طور پر اس خاتون کے پاس گئے اور اس کا مسئلہ دریافت کیا۔خاتو ن نے چیف منسٹر کے پیر چھونے کی کوشش کی تاہم چیف منسٹر نے ایسا کرنے سے روک دیا ۔
اس خاتون نے ہسپتال میں داخل اپنے بچے کے علاج کے سلسلے میں مدد مانگی۔بتایا کہ روزانہ علاج کےاخراجات بڑھتے جارہے ہیں اور خاتون نے مدد کی درخواست کی
وزیراعلیٰ نے ان کے ساتھ موجود ہسپتال کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ اس کا مسئلہ حل کریں۔وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کےفوری ردعمل کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔
ریونت ریڈی جنہوں نےوزیر تلنگانہ کی حیثیت سے 7 دسمبر کو عہدہ سنبھالا اتوار کو  سابق وزیر اعلی ٰ تلنگانہ کے سی آر سے ہسپتال میں ملاقات کی۔سابق وزیر اعلیٰ نے جمعہ کے روز کولہے کی تبدیلی کی سرجری کرائی تھی جب وہ پھسل کر اپنے گھر پر گر گئے تھے۔
اپنے پیشرو سے ملاقات کے ریونت ریڈی کےبرتاؤ کی مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین نے سراہا ہے۔وہیں سوشل میڈیا صارفین چیف منسٹر ریونت ریڈی کے اس اقدام کی ستائش کررہے ہیں۔