Mohd.Zameer

نظام آباد:۔ آرمور میں 4سالہ محمد ضمیر حادثاتی طور پر جھلس جانے سے فوت

تازہ خبر تلنگانہ جرائم حادثات
نظام آباد:۔ آرمور میں 4سالہ محمد ضمیر حادثاتی طور پر جھلس جانے سے فوت
آرمور :۔18؍ڈسمبر
(زین نیوز؍محمد صادق)
آرمور منڈل کے چئے پور گاؤں میں ایک چار سالہ لڑکا محمد ضمیر گھاس کے ایک گودام میں حادثاتی طور پر آگ لگنے سے فوت ہوگیا۔آرمور پولیس کے مطابق دونوں بھائی اور بہن ایک گھر کے قریب ایک گھاس کے ایک گودام میں کے پاس کھیل رہے تھے کہ انہوں نے گھاس کو آگ لگا دی۔
آرمور کے ایس ایچ او سریش بابو نے بتایا کہ اس واقعہ میں چار سالہ محمد ضمیر کمرے میں ہی ٹھہرا ہوا تھاکہ آگ تیزی کے ساتھ پھیل کر کمرے تک پہنچ گئی اور لڑکے کی موت دھوئیں کی وجہ سے کمرے میں دم گھٹنے جھلس جانے سے ہوئی۔
مقامی عوام کی جانب سے اطلاع دینے جانے پروہ جائے واردات پر پہنچ گئے ہیں اور تمام تر تفصیلات حاصل کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے اور تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ فائر فائٹرز نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔مقامی عوام کا کہنا ہے کہ محمد ضمیر اور اس کی بڑی بہن دونوں روز کی طرح کھیل کود میں مصروف تھے کہ گھاس میں آگ لگ گی ۔
 بڑی بہن یہاں سے نکلنے میں کامیاب ہو گئی اور چار سالہ محمد ضمیر حادثاتی طور پر آگ میں جھلس گیا جس سے اس کی موت واقع ہو گئی چےپور میں اس معصوم کی موت سے غم کا ماحول چھا گیا۔