کے ٹی آر کی جانب سے جاری وائٹ پیپر جھوٹ کا پلندہ: بنڈی سنجے

تازہ خبر تلنگانہ

کے ٹی آر کی جانب سے جاری وائٹ پیپر جھوٹ کا پلندہ: بنڈی سنجے

حیدر آباد:۔ 25 ڈسمبر)

ین نیوز بیورو)

بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ اور قومی جنرل سکریٹری بنڈی سنجے نے کانگریس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ 100 دنوں کے اندر چھ ضمانتوں کو نافذ کرے۔درخواستیں خوش آئند ہیں۔بی آر ایس کی طرح درخواستیں برائے نام نہیں لی جانی چاہئیں۔
 د رخواستوں کی منظوری سیاست کے بغیر کی جائے۔ بنڈی سنجے نے کہا کہ ہر چیز سے پہلے راشن کارڈ دیے جائیںبنڈی سنجے کمارنے آج بی آر ایس پارٹی کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی آر کے ذریعہ جاری کردہ پیپر پر رد عمل ظاہر کیا۔
انہوں نے کاغذات کوجھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے سخت تنقید کی۔انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کے عوام نے بی آرایس پارٹی کو تلنگانہ میں مسترد کر دیا ہے۔آئندہ پارلیمانی انتخابات میں بی آرا یس پارٹی کا پتہ چل جائے گا۔ا پارلیمانی انتخابات میں کانگریس اور بی جے پی کے درمیان مقابلہ ہوگا۔
بنڈی سنجے نے کہا کہ کے ٹی آر کے تکبر سے بی آرایس پارٹی تباہ ہوجائے گی ۔ ریاست کی دولت 50 لاکھ کروڑ کی کمائی کہاں ہے؟بنڈی سنجے نے سوال کیا کہ ریاستی سرکاری ملازمین کی تنخواہیں پہلے دن کیوں ادا نہیں کی گئیں اور ہندوں کے مقدس مقام کونڈا گٹو اور ویملواڑہ مندروں کی ترقی کے لیے ایک روپیہ بھی نہیں دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ گاؤں کی ترقی مرکزی حکومت کے فنڈز سے ہوئی تھی اور ریاستی حکومت نے ایک روپیہ بھی نہیں دیا۔بنڈی سنجے نے کہا کہ  وزیر اعظم قیادت میں مرکز کی فلاحی اسکیموں سے فائدہ اٹھاکر اس فنڈس کو اپنے بینک کھاتوں میں شامل کیا گیا
انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت فلاحی اسکیموں کے لیے درخواستیں طلب کر رہی ہے اورکانگریس کی زیر قیادت ریاستی حکومت کو تجویز دی کہ 100 دنوں کے اندر چھ ضمانتوں پر عمل درآمد کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں صرف بی آرایس کارکنوں کو فلاحی اسکیمیں ملتی تھیں اور کانگریس پارٹی کو بی آرایس حکومت سے کوئی غلطی نہیں کرنی چاہئے۔