جگتیال:2؍مارچ
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
شہر جگتیال کے سری رام نگر سے تعلق رکھنے والے 27سالہ گٹلہ کیشور نامی نوجوان کی چھتیس گڑھ ریاست کے نیشل پاور پلانٹ میں کل رات اتفاقی طو رپر پیش آئے حادثہ میں موت واقع ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق تلنگانہ ریاست کےضلع جگتیال مستقر کے سری رام نگر سے تعلق رکھنے والا کیشو ر چھتیس گڑھ کی نیشنل پاو رپلانٹ شعبۂ پیداوار میں بحیثیت جنرل مینیجر خدمات انجام دے رہا تھا
حسب معمول گذشتہ رات وہ پلانٹ میں معائنہ کررہا تھا کہ اتفافی طو ر پر خستہ حال پانی کے پائپ سے نیچے پانی میں گرجانے سے
موت واقع ہوگئی پلانٹ کے ذمہ داران نے پولیس کو اطلاع دیجس کے بعد نعش کو پانی سے باہر نکالا گیا ۔