Ration Pakage

 تحفظ ختم نبوت ضلع نظام آباد کے زیر اہتمام راشن کٹس کی تقسیم

تازہ خبر تلنگانہ
 تحفظ ختم نبوت ضلع نظام آباد کے زیر اہتمام راشن کٹس کی تقسیم 
 نظام آباد :۔2؍جنوری
(حافظ محمد جلال الدین)
مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع نظام آباد کے زیر اہتمام حضرت مولانا محمد سعید اکبر صاحب نقشبندی کے ہاتھوں شہر اور دیہاتوں کے مستحقین میں 40گھرانوں کےافرادمیں مجلس تحفظ ختم نبوت کے دفتر راشن کٹس کی تقسیم عمل میں آئی۔
واضح رہے کہ حضرت مفتی صاحب کی قیادت میں تقریبا 2006سے اب تک مسلسل امت مسلمہ کو دینی اعتبار سے ترقی دلانے میں فکری وعملی میدان میں آگے ہیں یہ راشن تقسیم کا عمل ہرماہ دفتر سے ہوتا ہے
 تحفظ ختم نبوت کے بیانرتلے مختلف رفاہی فلاحی خدمات کو اللہ تعالیٰ کے فضل اور اہل خیر حضرات کے تعاون سے انجام دیا جارہا ہےمستقبل میں بھی مزید خدمات کے دائرے کو بڑھاتے ہوئے بلالحاظ مذہب مختلف پروگراموں کو انجام دینے کوشش جاری ہے
 حضرت مولانامفتی سعیداکبر صاحب تحفظ ختم نبوت کے صدر ہیں اوربے آسرا مستحقین افراد کی مدد کے لئے پہلے دن سے مسلسل کوششوں میں مصروف ہیں۔
اورمت کی ترقی کے لے ہر ممکن کوشش مفتی صاحب کی ہوتی ہے حتی کہ اب مفتی سعیداکبر صاحب نے معذورین کامدرسہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے الله پاک آپ کی محنتوں کوقبول فرمائے مزید ترقیوں سےنوازیں الله راضی ہوجائے۔ اس موقع پر
حافظ مجیب احمد خان صاحب خازن ختم نبو ت محمد اظہر الدین محاسب عبدالحمید عمیر کمپیوٹر آپریٹر،مولانا عمادالدین نائب صدرختم نبوت نظام آباد تھے۔