کے سی آر کا بھی جیل جانا یقینی ۔صدر ریاستی بی جے پی بنڈی سنجے

بین الریاستی تازہ خبر

وقارآباد :2؍مارچ
(زین نیو ز ڈاٹ نیٹ)
بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر مسٹر بنڈی سنجے چیف منسٹر تلنگانہ  کے سی آر کو متنبہ کیا کہ کے سی آر کا جیل جانا یقینی ہے‘ٹی ایس پی ایس سی دفتر کے پاس بی جے پی یوا مورچہ زیرقیادت دھرنا کے موقع پر پولیس کی جانب سے گرفتارصدر بی جےوائی ایم صدر بھانو پرکاش کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا

مسٹر وہ آج یہاں میڈیا کے نمائندوں کو مخاطب کررہے تھے انھوں  نے دوٹوک انداز میں کہاکہ بھانو پرکاش کی غیر مشروط پررہائی عمل میں لائ جاۓ یہ کوئی التجانہیں ہے بلکہ انتباہ وارنگ) ہے۔بنڈی سنجے نے بھانو کی گرفتاری کے معاملہ میں آئی جی پربھاکر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ تم کو شرم آنی چاہئے اور کے سی آر کو یہ بات ذہن نشین رکھنی چاہے کہ لالو یادو‘ اور کرونا ندھی کیا انجام ہوا ۔

بنڈی سنجے نے یہ بھی کہاکہ اگر بھانو پرکاش پر ہاتھ پڑتا ہے تو پھر فارم ہاوز پر بھی ہاتھ ڈالنا پڑئیگا۔واضح رہے کہ بی جے پی یوا مورچہ کی جانب سے ٹی ایس پی ایس سی کے دفتر روبرو اچانک دھرنے کی وجہ سے حالات کشیدہ ہو گئے ‘ بی جے پی یوا مورچہ کی جانب سے تلنگانہ میں 2 لاکھ ملازمتوں کی بھرتی کے لئےفوری طور پر نوٹیفکیشن کی اجرائی اور بے روزگاروں کو بیروزگاری الاونس کی ادائیگی کا مطالبہ کرتے ہوئے بی جے پی دفتر سے ٹی ایس پی ایس سی دفتر تک ریالی کی شکل میں نکالی گئ۔ان احتجاجی کارکنوں کو پولیس نے روکنے کی کوشش کی۔

اس دوران پولیس اور بی جے پی کارکنوں کے درمیان بحث و تکرار ہوئی جنھیں پولیس نے حراست میں لیتے ہوئے پولیس اسٹیشن منتقل کردیا