Assitent Ragistrar

 کاکتیہ یونیورسٹی اسسٹنٹ رجسٹرار اور آڈٹ آفیسررشوت لیتے ہوئے گرفتار

تازہ خبر تلنگانہ جرائم حادثات
 کاکتیہ یونیورسٹی اسسٹنٹ رجسٹرار اور آڈٹ آفیسررشوت لیتے ہوئے گرفتار
ورنگل :۔5؍جنوری
(زین نیوز)
کاکتیہ یونیورسٹی کے اسسٹنٹ رجسٹرار اور آڈٹ آفیسر سنگاساراپو کشٹیا کو اے سی بی عہدیداروں نے میس بل کی ادائیگی کے لیے 50 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔
تفصیلا ت کے مطابق  اسسٹنٹ رجسٹرار نے ایک ایسے شخص سے رشوت طلب کی جو یونیورسٹی کے ہاسٹلوں میں دودھ سپلائی کرتا ہے
اے سی بی کے ڈی ایس پی پی سامبیا کے مطابق ٹھیکیدار پینڈم راجندر نے 2021-22 اور 23 کے لیے کاکتیہ یونیورسٹی کے ہاسٹلوں میں دودھ اور دہی سپلائی کرنے کا ٹینڈر جیت لیا ہے۔
اور وہ گزشتہ چار سال سے وہ یونیورسٹی کو دودھ اور دہی سپلائی کرتا تھا ۔ لیکن کچھ عرصے سے رقم کی بروقت ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے 19 لاکھ روپے تک کے بل التوا کا شکار ہیں
 درحقیقت اگر آڈٹ سیکشن کے عہدیدار ہاسٹل حکام کی طرف سے بھیجے گئے بل کو منظور کرتے ہیں تو اس بات کا امکان ہے کہ بل دودھ کے تاجر کو جمع کر دیے جائیں گے۔
 لیکن ہاسٹل اور آڈٹ سیکشن کے عہدیداروں نے اسے رقم جاری نہیں کی اور اسے التوا میں رکھا۔ نتیجے کے طور پرراجندر کئی بار ہاسٹل کے افسران کے ساتھ ساتھ آڈٹ سیکشن کے افسران کے پاس بلوں کے لیے چکر کاٹے لیکن اسے ہر بار نظر انداز کیا گیا بلوں کی ادائیگی کےلئے اس نے تحریری شکایت بھی کی اس کے باوجود بھی کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔
 اسسٹنٹ رجسٹرار اور آڈٹ آفیسر کشٹیا نے بلس کی ادائیگی کے لیے70ہزار روپئے رشوت کا مطالبہ کیا۔جس کے بعد راجندر نے اے سی بی حکام سے رابطہ کیا۔
انسدد رشوت ستانی کے عہدیدارں کے ہدایت کے مطابق راجندر آج 50 ہزار روپے لیے کرپہنچا ۔ اے سی بی کے ڈی ایس پی سامبیا جو پہلے ہی وہاں پہنچ چکے تھے، اور دیگر عہدیداروں نے اے آر کشٹیا کو راجندر سے رقم لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔
 بعد ازاں  کاکتیہ یونیورسٹی کے آڈٹ سیکشن میں تلاشی لی گئی۔ انہوں نے کشٹیاسے پوچھ گچھ کی اور تفصیلات حاصل کیں۔اے سی بی کے ڈی ایس پی سامبیا نے کہا کہ کشٹیا کو انسداد شوت ستانی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔