Mannu

یونیورسٹی آف حیدرآباد میں پروفیسر أشرف رفیع کا لیکچر

تازہ خبر تلنگانہ
یونیورسٹی آف حیدرآباد میں پروفیسر أشرف رفیع کا لیکچر
حیدرآباد:۔7؍جنوری
(پریس نوٹ)
 اسکول آف ہیومانٹیز ، یونیورسٹی آف حیدرآباد میں9جنوری 4202کو صبح دس بجے ہیومانٹیز آڈیٹوریم میں بھارتیہ بھاشا دیوس کا اہتمام کیا جا رہا ہے ۔
 اس پروگرام کی صدارت پروفیسر وی کرشنا ، ڈین اسکول آف ہیومانٹیز فرمائیں گے ۔ اس موقع پر تیلگو ، کنڑ اور اردو میں لیکچرز دیے جائیں گے۔ اردو میں پروفیسر أشرف رفیع ،سابق صدر شعبہ اردو عثمانیہ یونیورسٹی خطاب کریں گی
جب کہ تیلگو میں پروفیسر سی مرنالینی ساہتیہ اکادمی دہلی اور کنڑ میں  پروفیسر تارا کیشور ایفلو کا لیکچر ہوگا۔ پروگرام کی نظامت پروفیسر دارلا وینکٹیشور صدر شعبہ تیلگو کے ذمہ ہوگی جب کہ پروفیسر بھیمیا کا خطبہ استقبالیہ ہوگا اور ہدیہ تشکر پروفیسر سید فضل اللہ مکرم پیش کریں گے۔
 اسکول آف ہیومانٹیز کے تمام طلباء وطالبات و ریسرچ اسکالرز اور ادب دوست احباب سے شرکت کی خواہش کی جاتی ہے ۔