smita sabharwal

گجرات حکومت کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے سے خواتین میں اعتماد بحال

تازہ خبر تلنگانہ
گجرات حکومت کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے پر سے خواتین میں اعتماد بحال
تلنگانہ کی آئی اے ایس آفیسر سمیتا سبھروال کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل
حیدرآباد:۔8  ؍جنوری
(زین نیوز)
 تلنگانہ کی آئی اے ایس آفیسر سمیتا سبھروال نے بلقیس بانو عصمت دری کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل ظاہر کیا۔ انہوں نے سپریم کورٹ کی طرف سے بلقیس بانو عصمت دری کیس کے ملزمین کو رہا کرنے کے گجرات حکومت کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے پر خوشی کا اظہار کیا۔
سمیتا سبھروال نےپیر کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم X( ٹویٹر) پراپنےٹویٹ میں لکھا کہ ‘کئی دنوں کے بعد اچھی خبر آئی ہے۔ نہ صرف بلقیس بانو بلکہ تمام خواتین میں اعتماد پیدا کرنے کے لیے سپریم کورٹ کا شکریہ
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پیر کو بلقیس بانو ریپ کیس میں سنسنی خیز فیصلہ سنایا۔ سپریم کورٹ نے اس معاملے میں 11 ملزمان کو رہا کرنے کے گجرات حکومت کے حکم کو مسترد کر دیا۔ مزید یہ کہ ملزمان کو دو ہفتوں میں سرنڈر کرنے کا حکم دیا گیا۔
 اس کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر ملک بھر میں خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے پر متعلقہ سیاسی جماعتوں کے رہنما اور دیگر سرکردہ افراد خوشی کا اظہار کر رہے ہیں

/div>

2002 کے گودھرا فسادات کے دوران بلقیس بانو نامی خاتون کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی گئی تھی اور اس کے خاندان کے افراد کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا تھا۔ گجرات حکومت نے اس کیس کے 11 ملزمان کو اچھے برتاؤ پر جلد رہا کر دیا۔



 اس اقدام کو ملک بھر میں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ متاثرہ بلقیس بانو نے اس فیصلے کی شدید مخالفت کی۔ انہوں نے حکومت کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔ درخواست کی متعدد بار سماعت کرنے والے بنچ نے گجرات حکومت کے احکامات کو مسترد کرتے ہوئے ملزم کو دوبارہ جیل میں خودسپردگی کا حکم دیا۔