تلنگانہ: گاڑیوں کے پینڈنگ چالانات کی رقم رعایت کے ساتھ ادا کرنے کا آج 10 جنوری آخری دن
حیدرآباد 10:۔؍جنوری
(زین نیوزبیورو)
تلنگانہ حکومت نے موٹر گاڑیوں سے متعلق زیر التوا چالان پر رعایت کا اعلان کیا ہے۔ یہ موقع 26 ؍دسمبر سے دستیاب کرایا گیا ہے۔ زیر التواء چالان پر اعلان کردہ رعایت کل(10؍جنوری)کو ختم ہو جائے گی۔ اس پس منظر میں موٹر گاڑی چلانے والوں کیلئے بڑا انتباہ ہے۔
اگر کوئی زیر التوا چالانات ادا نہیں کئے ہیں تو بہتر ہے کہ فوری طور پر ادا کر دیا جائے۔ کیونکہ ایسی آفر شاید دوبارہ آئے۔آر ٹی سی بسوںکے زیر التوا چالانات پر 90 فیصد رعایت کا اعلان کیا گیا ہے۔ بائیک پر 80 فیصد رعایت۔ فور وہیلر، آٹوز کے لئے 60فیصد اور ٹرکوں اور دیگر بھاری گاڑیوں کیلئے50فیصد رعایت دی گئی ہے
تاہم حکومت نے واضح کیا ہے کہ 25دسمبر کے بعد کے چالانات پر کوئی رعایت نہیں ہوگی۔ یہ رعایت صرف اس سے پہلے زیر التوا چالان پر لاگو ہوتی ہے۔ماضی میں ایک بار زیر التوا ء چالان پر رعایت کا اعلان کیا گیا تھا۔ پھر 50فیصد رعایت دی گئی۔
اگر31؍مارچ2022تک 2.4کروڑ چالان زیر التوا ہیں تو 300کروڑ روپے تک کی چالان فیس رعایتوں کے ذریعے جمع کی گئی ہے۔ اسی لیے انہوں نے اس بار بھی اسی طرح رعایت کا موقع فراہم کیا ہے۔ پولیس کا مشورہ ہے کہ ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد رعایت دستیاب نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ میسیوا کے ساتھ آن لائن اور یو پی آئی کے ذریعہ ان چالانوں کی ادائیگی کا ایک موقع ہے۔ اگر کوئی شک ہو تو حکام سے واٹس ایپ نمبر 040-27852721، 8712661690 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
اطلاعات کے مطابق، ریاستی حکومت نے گزشتہ ماہ ‘ڈسکاؤنٹ اسکیم’ کے اعلان کے بعد ٹریفک چالان کے ذریعے 75 کروڑ روپے کمائے۔