او بی سی کے بارے میں بابا رام دیو کے اشتعال انگیز تبصرے
بیان سے یوٹرن ۔ میں نے اویسی کوبولاتھا او بی سی کو نہیں
نئی دہلی:۔14؍جنوری
(زین نیوز ڈیسک)
یوگا گرو اور پتنجلی کے بانی بابا رام دیو ایک وائرل ویڈیو کے بعد تنازعہ میں گھر گئے ہیں جہاں وہ دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی) کے خلاف ناشائستہ تبصرہ کرتے نظر آئے۔
سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر کمیونٹی کی توہین کرنے کا ایک ویڈیو وائرل ہوا ہے۔ نامعلوم ویڈیو کو بڑے پیمانے پر شیئر کیا گیا اور X (سابقہ ٹویٹر) پر ہیش ٹیگ بائیکاٹ پتنجلی ٹرینڈ ہونے لگا۔
تاہم بابا رام دیو یہ واضح کرنے کے لئے آگے آئے کہ ان کے تبصرمجلس اتحاد المسلمین کے لیڈر اسد الدین اویسی پر تھے اور ان کا مقصد او بی سی کمیونٹی کی توہین کرنا نہیں تھا۔
یوگا گرو بابا رام دیو کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ ویڈیو میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ رام دیو او بی سی زمرہ کے بارے میں ناشائستہ غلط اشتعال انگیز تبصرے کر رہے ہیں۔ رام دیو نے ویڈیو کو لے کر اپنا موقف دیا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے اویسی پر تبصرہ کیا تھا نہ کہ او بی سی زمرہ پرتبصرہ کیا ہوں
بابا رام دیو کو ا پنے بیان سے انحراف کرتےہوئے دیکھا جاسکتا ہے انھوں نے کہاکہ ویڈیو | میں نے اویسی کہا اور "او بی سی نہیں” رام دیو نے میڈیا کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کیا انہوں نے ‘او بی سی پر کوئی تبصرہ کیا ہے
ایکس پر گردش کرنے والے بابا رام دیو کی غیر تاریخ شدہ ویڈیو میں انہوں نے کہ، ” میرا مول گوترا ہے برہما گوترا ۔ اور میں ہو اگنی ہوتری ۔ اگنی ہوتری برہمن ہو میں ۔
بولے ‘باباجی آپ تو او بی سی ہو ۔ او بی سی والے ایسی تیسی کرائے ۔ فالتو ۔ (میرا اصل گوترا برہما گوتر ہے ۔ میں اگنی ہوتری برہمن ہوں۔ لوگ کہتے ہیں بابا جی او بی سی ہیں۔)جب وائرل ویڈیو پر تبصرہ کرنے کو کہا گیا تو بابا رام دیو نے کہا کہ میں نے او بی سی پر کبھی کوئی بیان نہیں دیا۔
بابا رام دیو سے سوال پوچھتے ہوئے رپورٹر کی زبان پھسل گئی اور اس نے "او بی سی” کے بجائے "اویسی” کہا جس پر یوگا گرو نے جواب دیا، "اویسی؟ آپ جانتے ہیں کہ ان کا دماغ ٹھیک نہیں ہے، تو کیا مسئلہ ہے؟ ؟
بابا رام دیو نے مزید کہاکہ اویسی اور ان کے پیشرو ہمیشہ سے ہی ملک مخالف رہے ہیں۔ میں انہیں سنجیدگی سے نہیں لیتا۔ رپورٹر کے "او بی سی” کی اصطلاح پر زور دینے کے بعد بھی بابا رام دیو نے کہا کہ انہوں نے کبھی کمیونٹی کے خلاف کچھ نہیں کہا۔
ان کے تبصرے کے بعد، اسد الدین اویسی نے X پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں بابا رام دیو کو ان کے بیان پر ‘یوٹرن’ لینے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔