Rahul Gandhi Yatra

وزیر اعظم نریندرمودی کے لیے منی پور ہندوستان کا حصہ نہیں

تازہ خبر قومی
وزیر اعظم نریندرمودی کے لیے منی پور ہندوستان کا حصہ نہیں
لوگوں نے اپنی آنکھوں کے سامنے اپنے پیاروں کو کھو دیا  لیکن آنسو پونچھنے پی ایم نہیں آئے
راہول گاندھی کی نیائے یاترا کامنی پور سے آغاز
نئی دہلی:۔14؍جنوری
(زین نیوزڈیسک)
Congress copy
 کے رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی نے منی پور کے تھوبل سے بھارت جوڑو نیائے یاترا شروع کی۔ دورے سے پہلے راہول گاندھی نے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کانگریس پارٹی اس تکلیف کو سمجھتی ہے جس سے منی پور کے لوگ پچھلے کئی مہینوں میں گزرے ہیں۔
لوگوں نے اپنی آنکھوں کے سامنے اپنے پیاروں کو کھو دیالیکن پی ایم مودی یہاں آپ کے آنسو پونچھنے اور آپ کے ہاتھ پکڑنے نہیں آئے ہیں۔ شاید نریندر مودی جی کے لیے، بی جے پی اور آر ایس ایس کے لیے، منی پور ملک کا حصہ نہیں ہےراہول گاندھی نے گزشتہ سال تنازعہ شروع ہونے کے بعد سے منی پور کا دورہ نہ کرنے پر پی ایم مودی کی بھی تنقید کی۔
ہم اس تکلیف، نقصان اور دکھ کو سمجھتے ہیں جس سے آپ گزرے ہیں۔ ہم آپ سے وعدہ کرتے ہیں کہ جس چیز کی آپ قدر کرتے ہیں ہم اسے واپس لائیں گے، ہم وہ ہم آہنگی، امن، پیار واپس لائیں گے جس کے لیے یہ ریاست ہمیشہ سے جانی جاتی ہے
راہول گاندھی کے ساتھ اشوک گہلوت، سچن پائلٹ، ڈگ وجے سنگھ، سلمان خورشید، آنند شرما اور راجیو شکلا جیسے کئی سینئر لیڈر منی پور پہنچے۔ بھارت جوڑو نیا ئےیاترا 15 ریاستوں کے 110 اضلاع کا احاطہ کرے گی۔ اس میں راہل 6700 کلومیٹر کا فاصلہ طے کریں گے۔ یاترا 20 مارچ کو ممبئی میں ختم ہوگی۔
راہل گاندھی نےاپنی کی تقریر سے دو اہم باتیں کہیں
الیکشن میں زیادہ وقت باقی نہیں رہا۔ اس لیے پیدل اور بس میں سفر کرنے کا فیصلہ کیا۔ سوال یہ پیدا ہوا کہ سفر کہاں سے شروع کیا جائے، کسی نے کہا مغرب سے، کسی نے کہا مشرق سے۔ میں نے صاف کہہ دیا – اگلی بھارت جوڑو یاترا صرف منی پور سے شروع ہو سکتی ہے۔ بی جے پی منی پور میں نفرت کی سیاست کر رہی ہے۔
میں 2004 سے سیاست میں ہوں، پہلی بار ہندوستان کی کسی ریاست میں گیا۔ جہاں حکمرانی کا پورا ڈھانچہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گیا۔ منی پور 29 جون کے بعد بدل گیا۔
 ہر کونے میں نفرت پھیل گئی۔ لاکھوں لوگوں کا نقصان ہوا۔ بھائی، بہن، ماں باپ ہماری آنکھوں کے سامنے مر گئے اور آج تک ہندوستان کے وزیر اعظم آپ کے آنسو پونچھنے یا آپ کو گلے لگانے منی پور نہیں آئے۔ یہ بہت شرم کی بات ہے
دوسری طرف منی پور کے وزیر اعلیٰ این بیرن سنگھ نے راہول گاندھی کے دورے پر شکوک کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست کے موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے کیا یہ ریلی نکال کر سیاست کرنے کا وقت ہے؟
یہ دراصل بریک انڈیا یاترا ہے، یونائیٹ انڈیا یاترا نہیں۔ ہمیں شبہ ہے کہ راہول گاندھی نے اس میں کچھ بے ضابطگیاں کی ہیں۔ جب بھی آتے ہیں پریشانی ہوتی ہے۔ اس بار منی پور چوکس ہے۔