عقیدہ ختم نبوت کی حفاظت کے لئے عقائد صحیحہ سے واقفیت اور گمراہ نظریات کا رد انتہائی ضروری

بین الریاستی تازہ خبر مذہبی
عقیدہ ختم نبوت کی حفاظت کے لئے عقائد صحیحہ سے واقفیت اور گمراہ نظریات کا رد انتہائی ضروری
 مجلسِ تحفظ ختم نبوت کے مشاورتی اجلاس سے مختلف ذمہ داران کے خطابات
 کاماریڈی:۔16؍جنوری
 (پریس ریلیز)
مجلس کے سالانہ جلسہ عام سے ملت اسلامیہ کو عظیم فائدہ یہ ہوتا ہیکہ عقائد باطلہ سے واقفیت اور عقائد صحیحہ کے علم میں اضافہ ہوتا ہے، اجلاس کے ذریعے  عوام کو جگانا مقصود ہوتا ہے، علماء صلحاء بزرگان دین کے قدم سے علاقہ میں باطل کے جڑیں کھوکھلی اور کمزور پڑجاتی ہیں، علماء کی آمد باعث برکت اور سعادتمندی ہے
، ان خیالات کا اظہار حافظ محمد فہیم الدین منیری حفظہ اللہ کی صدارت میں مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی کے مسجد محمود اشرف کاماریڈی میں منعقدہ مشاورتی اجلاس سے مولانا نظر الحق قاسمی (نگران مجلس تحفظ ختم نبوت کاماریڈی) نے خطاب کرتے کیا،
 نیز حافظ محمد فہیم الدین منیری حفظہ اللہ (ناظم مجلس تحفظ ختم نبوت کاماریڈی) نے ختم نبوت کی حفاظت اور اس کے مزید کام میں استحکام کی اہمیت پر خطاب کرتے کہا کہ مجلس تحفظ ختم نبوت کاماریڈی کے نمائندے مسلسل کاماریڈی اور اس سے متصل مضافاتی اضلاع کے مختلف منڈلوں، دیہاتوں اور شہری علاقوں کے دورے کرتے ہیں
، اور ان علاقہ جات میں لوگوں سے مستقل ملاقاتیں کرتے ہیں، اور تعلیم وتربیت اور گاؤں کے حالات دریافت کرتے ہیں اور مجلس کو واقف بھی کرواتے ہیں، اس کا مقصد عقیدہِ ختم نبوت کا تحفظ کیسے ہو، فتنہ باطلہ کا قلع قمع کیسے ہو، باطل کی جڑیں کیسے کاٹی جائے، اور دین کا بنیادی علم عام مسلمانوں تک کیسے پہنچ سکے،
معلمین ونگران حضرات کی محنت وکوششیں کافی نفع بخش ثابت ہوتی ہیں، اللہ سبحانہ وتعالیٰ کے خاص فضل وکرم اور نبیِ اکرمﷺ کی تاج ختم نبوت کی نسبت پر قائم مجلس تحفظ ختم نبوت کاماریڈی کے تحت 90 سے زائد دیہاتوں میں  1200سے زائد بچے اور بچیاں علوم دینیہ عقائد صحیحہ اور دینی اسلامی ماحول سے سرشار ہورہے ہیں،
 یقیناً یہ امت کا عظیم سرمایہ ہے، ہمیں اس نظام کے تحت کام کرنے والے عملہ کی ضرور قدر کرنی چاہئے، اصل مصروفیت عقیدۂ ختم نبوت کا تحفظ ہے، اس کام کیلئے وقت نکالنا اپنے ہی وقت کو قیمتی بنانا ہے، اللہ ایسی سعادتوں سے تادم زیست ہم سب کو نوازتے رہیں، اسلام وہ واحد مذہب ہے، جو حقانیت کی دعوت دیتا ہے
، جن میں اسلام کی ہلکی بھی چنگاری ہوتی ہے، وہ چھوٹی اور مختصر بات سے بھی سمجھ کر عمل پیراہ ہوجاتا ہے، جن میں یہ شمع نہیں ہوتی ہے وہ  محروم رہتا ہے، ہمارا کام لوگوں تک پہنچنے کا ہے، اللہ ہی جسے چاہتے ہیں ہدایت دیتے ہیں، ہدایت اللہ ہی کے ہاتھ میں ہے، یاد رکھیں! باطل ایک گہرا اور گندا اندھیرا ہے، اور اسلام حق بیش بہا نور اور اجالا ہے، اسی وجہ سے قادیانی لالچ دے کر بھولے بھالے معصوم لوگوں کے ایمان پر ڈاکہ زنی کرتے ہیں
، یہی حال عیسائیت کا بھی ہے، باطل جس شدت سے آتا ہے، اتنا ہی ان مقامات پر اپنا اثر چھوڑ جاتا ہے، مجلس تحفظ ختم نبوت اسی کو ختم کرنے کے لیے ہے، ہمیں ہر وقت اس مبارک کام کے لیے تیار رہنے کی ضرورت ہے، گھر گھر اس نظام کو پہنچانا ہمارا مشن ہے
، کیونکہ آج باطل مختلف لبادے اوڑھے ہوئے ہماری بستیوں اور گھروں تک پہنچ رہا ہے، فیاض بن یاسین کا فتنہ دعا تعویذ کا سہارا لیکر، اور گوہر شاہی کا فتنہ انٹرنیٹ کے ذریعے، جبکہ شکیل بن حنیف کا فتنہ اسلامی لبادہ اوڑھ کر لوگوں میں گھس رہا ہے، ہمیں ان فتنوں  کے خلاف کھڑے ہونے اور محنت کرنے کی ضرورت ہے،
جتنی محنت ہم نے ماضی میں کی ہے، آج اس سے زیادہ کرنے کی ضرورت ہے، اور آج ان محاذ پر اس سے بھی زیادہ لگن پیدا کرنے اور ان باطل فتنوں کا مکمل یکسوئی کیساتھ تعاقب کرنے کی ضرورت ہے، کیونکہ ان کا حربہ قدرے مختلف ہے، یہ سچ ہے کہ حق پیدا ہوتا ہی ہے،
 باطل کے فرار ہونےکے لئے اور باطل محتاج ہوتا ہے، حق بے نیاز ہوتا ہے، آخیر میں کہا کہ ہمارے کام کرنے والے ساتھی کی ترقی کو دیکھ کر ہمیں خوش ہونے کی ضرورت ہے، ایک دوسرے سے فائدہ اٹھانے اور ایک دوسرے تک فائدہ پہنچانے والے بنیں، اللہ جس سے تاج ختم نبوت کی حفاظت کا کام لینا چاہتا ہے،
اسے دنیا وآخرت کی کامیابیاں اور قبولیت سے سرفراز فرماتا ہے، اسی لیے کمربستہ ہوکر ختم نبوت کے تحفظ کے کاز سے اپنی وابستگی کو مضبوط بنا کر ہونے والے مجلس تحفظ ختم نبوت کے جلسہ عام اور اسکی تیاری میں پہل کریں۔