Poster

نظام آباد: مدرسہ امدادیہ دارالعلوم بھیمگل میں ایک روزہ ورکشاپ تفہیم ختم بنوتؐ کے پوسڑس کی رسم اجرائی

تازہ خبر تلنگانہ مذہبی
نظام آباد: مدرسہ امدادیہ دارالعلوم بھیمگل میں ایک روزہ ورکشاپ تفہیم ختم بنوتؐ کے پوسڑس کی رسم اجرائی
بھیمگل 22؍جنوری 
(محمدعبدالمصور)
مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ آرمور کے زیراہتمام منعقد ہونے والے ایک روزہ ورکشاپ تفہیم ختم بنوتؐ کے پوسڑس کی رسم اجرائی آج احاطہ مدرسہ امدادیہ دارالعلوم بھیمگل میں انجام دی گئی
 اس موقع پر مولانا اکرام الدین صاحب مفتاحی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس پر فتن دور میں مختلف ارتدادی فتنے ابھر رہے ہیں نوجوان نسل تعلیم یافتہ طبقہ اور عام مسلمان ان فتنوں کے شکار ہو رہے ہیں
 ان گمراہ کن فتنوں سے بچنے اور ان فتنوں سے مکمل آگاہی کے لئے ایک روزہ ورکشاپ مسجد شوکت السلام آرمور میں 27 جنوری کو بعد نماز عصر  تا 28 جنوری عشاء تک چلے گا اس موقع پر تلنگانہ کے معروف علماء کرام خطاب کریں گے
 اس پروگرام میں کالج اسٹوڈنٹ تعلیم یافتہ طبقہ زی شعور افراد سماجی و سیاسی قائدین زیادہ سے زیادہ تعداد میں شریک ہو کر ان فتنوں سے آگاہی حاصل کریں
اس موقع پر ان کے ہمراہ حافظ فاروق صاحب جنرل سیکرٹری مجلس تحفظ ختم نبوت آرمور حافظ جلال الدین صاحب ذمہ دار مجلس تحفظ ختم نبوت بھیمگل منڈل مفتی شوکت صاحب مفتی محسن صاحب مفتی توفیق صاحب حافظ ریاض احمد صاحب حافظ الیاس نعمانی صاحب حافظ فہیم صاحب مجیب ملصاحب خواجہ صاحب کے علاوہ سیاسی سماجی قائدین شریک تھے