جگتیال:3؍مارچ
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
جگتیال ضلع کے کورٹلہ منڈل کے موضع آئیلہ پور ضلع پریشد ہائی اسکول کے نویں جماعت کے ایک طالب علم کو کورونا کی علامت پائے جانے کے بعد گذشتہ روز کورونا کے ٹسٹ کروایا گیا جس کی روپورٹ مثبت آئی ہے
طالب علم کےکورونا سے متاثر ہونے کے بعدعہدیداروں نے چوکسی اختیار کرتے ہوئے اسکول کے طلباء‘ اور اساتذہ کا کورونا ٹسٹ کروایا گیا جس میں اسکول کےصدرمدرس‘ اور ٹیچرکی رپورٹ مثبت آنے پر اسکول انتظامیہ نے حفظ ماتقدم کے طور پرکے اسکول بند کردیا ہے گیا ہے
اسکول کو مکمل طور سانیٹائز کیا گیا صاف صفائی بھی انجام دی گئی ہے اور دیگر تمام طلباء اور اساتذہ کو ہوم کورانٹائن رہنے
کی ہدایت دی گئی ہے۔
آج بروز چہارشنبہ کا ہیلت بلیٹن جاری کرتے ہوئے پرائمری ہیلت سنٹر آئیلاپور ڈاکٹر سنیتا نے بتایا کہ آئیلاپور موضع میں دیگر طلبہ اور عوام کے منجملہ 43 افراد کا ٹیسٹ کیا گیا جس میں موضع پائیڈمڈگو سے ایک شخص اور موضع آئیلاپور کی متوطن ایک ہاسٹل کی طالبہ جو اپنے گھر لوٹی تھی مثبت پائی گئی۔جبکہ 41 افراد منفی پائے گئے۔
ڈاکٹر سنیتا نے عوام کوویڈ ہدایات پر عمل کرنے کی ہدایات دی۔