حیدرآباد : سرزمین کارمیکانگر یوسف گوڑہ میں عظیم الشان جلسہ عام سیرت تاجدار مدینہ محمد عربیﷺ واصلاح معاشرہ
مولانا پی ایم مزمل بنگلور ہوں گے مہمان خصوصی، عامۃ المسلمین سے شرکت کی اپیل۔
حیدرآباد :۔25؍جنوری
(پریس ریلیز)
مولوی حامد کی اطلاع کے مطابق سرزمین کارمیکانگر یوسف گوڑہ حیدرآباد میں ایک عظیم الشان فقیدالمثال جلسہ عام بعنوان سیرت تاجدار مدینہ محمد عربیﷺ واصلاح معاشرہ بصدارت عارف باللہ حضرت مولانا شاہ جمال الرحمن صاحب
مفتاحی دامت برکاتہم (صدر مجلس تحفظ ختم نبوت تلنگانہ وآندھرا) وزیر سرپرستی عمیدالعلماء حضرت مولانا مفتی غیاث الدین صاحب رحمانی قاسمی دامت برکاتہم (صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھرا) بتاریخ 27 جنوری 2024ء بروز ہفتہ بعد نماز عشاء بمقام کارمیکانگر چوراہا پر منعقد کیا جارہا ہے
جس میں مہمان خصوصی خطیب ذیشان حضرت مولانا پی ایم مزمل صاحب رشادی والاجاہی دامت برکاتہم (خطیب مسجد عمرفاروق بنگلور) شرکت فرمائیں گے، نیز بحیثیت مدعوئین خصوصی حضرت مولانا عبدالرحیم بانعیم صاحب مظاہری دامت برکاتہم (نائب ناظم
مجلس علمیہ تلنگانہ وآندھرا) کے علاوہ ریاستی معتمد جمعیۃ حضرت مولانا مفتی محمود زبیر صاحب قاسمی دامت برکاتہم (جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھرا) وخادم ملت استاد محترم حضرت حافظ محمد فہیم الدین منیری صاحب حفظہ اللہ (نائب صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھرا) بھی شرکت فرمائیں گے،
جبکہ مقامی مقرر کی حیثیت سے حضرت مولانا مفتی احمد اللہ نثار صاحب قاسمی دامت برکاتہم کا خصوصی خطاب ہوگا، حافظ جہانگیر فیضی نے تفصیلات بتاتے کہا کہ اس ہونے والے پرنور اجلاس میں عالمی شہرت یافتہ قاری محترم حافظ وقاری عبداللہ کلیمی صاحب قرأت کلام پاک پیش فرمائی گے
اسی طرح مشہور نعت خواں محترم جناب احمد ساغر صاحب بودھن ھدیہ نعت شہہءدیںﷺ پیش کرنے کی سعادت حاصل کریں گے،
واضح رہے کہ بعد نماز مغرب مکتب کے طلباء وطالبات کا تعلیمی مظاہرہ بھی ہوگا، عامۃ المسلمین سے علماء حفاظ کرام ونوجوانان کارمیکانگر یوسف گوڑہ امیرپیٹ حیدرآباد نے بپابندی وقت جوق در جوق شرکت کی پرخلوص گذارش کی ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے رابطہ کریں 9000757347____8897762778