نظام آباد:بھیمگل میں جلسہ تکمیل حفظ قرآن مجید کے پوسٹر کی رسم اجرائی
جلسہ میں حیدرآباد کے جید و معروف علمائے دین کی شرکت، مولانا سمیع اللہ قاسمی
بھیمگل:۔23؍فروری
(محمدعبدالمصور)
ادارہ مظہر العلوم آٹونگر نظام کے زیراہتمام بتاریخ 24؍جنوری 2024ء بروز ہفتہ بعد نماز مغرب منعقدہ جلسہ تکمیل حفظ قرآن مجید کے پوسٹر کی مدرسہ امدایہ دارالعلوم بھیمگل میں حضرت مولانا سمیع اللہ صاحب ناظم مدرسہ مظہر العلوم ‘ و صدرجمعیۃ
علماء نظام آباد ‘ حضرت مولانا عبداللہ صاحب، مولانا محمو د صاحب، حافظ محمدجلال الدین صاحب ،حافظ عبدالولی صاحب،حافظ عامر صاحب ، مفتی شوکت بیگ صاحب، حافظ احمد ریاض صاحب، حافظ فہیم الدین صاحب، مفتی محسن صاحب، حافظ محسن کے ہاتھوں عمل میں آیا۔
اس موقع پر حضرت مولانا سمیع اللہ قاسمی نےمخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ادارہ مظہر العلوم نظام آباد کا قدیم و دینی ادارہ جس کو حضرت مولانا ولی اللہ صاحب قاسمی نے قائم کیا تھا اس سال مدرسہ ھذاٰ سےدس طلباء حفظ قرآن مکمل کیے ہیںاس ضمن میں جلسہ تکمیل حفظ قرآن کے عنوان پر ایک جلسہ منعقد کیا جارہا ہے اور ان طلباء آخری رکو پڑھانے کے لئے حیدرآباد کے جید علماء دین کا وقت لیا گیا ہے
مولانا نے بتایاکہ جلسہ زیر سرپرستی حضرت مولانا محمد لئیق احمدصاحب قاسمی امام و خطیب جامع مسجد شکر نگر بودھن اورجلسہ کی صدارت حضرت مولانا حافظ الحاج پیر شبیر احمدصاحب سابق ایم ایل سی و صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھرا پردیش منعقد ہوگا ۔
مہمانانا خصوصی میں حضرت مولانا محمدعبدالقوی صاحب صدرابطہ تلنگانہ آندھرا پردیش و شیخ الحدیث ادارہ اشرف العلوم حیدرآباد، حضرت مولانا محمد امیرا للہ خان صاحب قاسمی ناظم مدرسہ سراج العلوم محبوب نگر ، احمد عبید الرحمن اطہر صاحب ندوی
ناظم مجلس دعوت الحق تلنگانہ و ناظم مدرسہ امدالعلوم ٹین پوش حیدرآباد، حافظ پیر خلیق احمدصابر صاحب جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھرا پردیش ، حضرت مولانا مفتی سعید اکبر صاحب صدر مجلس تحفظ ختم نبوت و امام خطیب جامع مسجد نظام آبادہونگے