Ramzan Pakage

تحفظ ختم نبوت ایجو کیشنل و چیا رٹیبل ٹرسٹ ضلع نظام آ باد کے ذریعہ رمضان راشن کٹس کی تقسیم

تازہ خبر تلنگانہ
تحفظ ختم نبوت ایجو کیشنل و چیا رٹیبل ٹرسٹ ضلع نظام آ باد کے ذریعہ رمضان راشن کٹس کی تقسیم
نظام آباد:۔25؍مارچ
(حافظ جلا ل الدین)
 تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ،ضلع نظام آ باد اپنے شب روز محنت کے ذریعہ دیہا تو ں اور شہر کے سلم محلو ں میں (407) مکا تب قر آ نیہ قائم کر چکی ہے،جسکے تحت (8,035)طلبہ معصوم بچے قرآ ن پا ک کی تعلیم سے آ راستہ ہو رہے ہیں
 تو دوسری طرف مہنگا ئی کی با بت غر باء و معذورین اور مستحقین اپنی ضروریا ت زندگی گذارنے کیلئے عام دنو ں میں انکو دشواریا ں پیش آ رہی ہیں۔اس و جہہ سے ”رمضا ن المبارک 2024؁ ء کے موقع پر غر باء و معذورین اور
مستحقین میں راشن کٹس تقسیم کرنے کے لئے چند اصحاب خیر کے تعاوُن سے تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ،ضلع نظام آ باد کے ذریعہ تقریباً (100)سے زائد راشن پیاکیججس میں اچھی قسم کا چاول ‘ دال‘ تیل‘ کھجور‘ چنے کا آٹا‘ مرچی ‘ ادرک لہسن‘ وغیرہ شامل ہے
مفتی سعید اکبر صاحب صدر تحفظ ختم نبوت ایجو کیشنل و چیا رٹیبل ٹرسٹ کے ہاتھوں   غر باء و معذورین اور مستحقین میں تقسیم کیا گیا۔اس موقع مولانا نے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ رمضان المبارک میں افطار پارٹیوں پر جو رقم خرچ کی جاتی ہے اسکا بہتر مصرف غریب نادار ‘ تنگدست لوگوں تک خود پہنچ کر خاموشی سے راشن پیاکیج پہنچانا ہے
 رمضان المبارک میں اکثر مالدار احباب دعوت افطار کی دعوت کا اہتمام کرتے ہیں جس میں بہت سارے لوگ انتظامات میں تھک جاتے ہیں اور روزے بھی چھوٹ جاتے ہیں
اسے بہتر یہ ہے کہ ایسے غرباء مستحقین تک راشن پیاکیج پہنچا کر زیادہ سے زیادہ ثواب حاصل کریں تمام احباب خوش دلی سے اس کا ر خیر میں حصہ لیکر ثواب دارین حاصل کرلیں۔
اس موقع پر مولانا عماد صاحب، حافظ مجیب ، مولاناطلحہٰ،حافظ محمد عمیرموجود تھے ۔ تحفظ ختم نبوت ایجو کیشنل و چیا رٹیبل ٹرسٹ کے ذمہ داران نے اہل خیر احباب جنھوں نے رمضان راشن پیاکیج میں اپنا فراخدلانہ تعاون دیا ان سے اظہار تشکر کیا