Salman Khan

لارنس بشنوئی کے بھائی انمول بشنوئی نے سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کی ذمہ داری قبول کی۔

تازہ خبر فلمی
لارنس بشنوئی کے بھائی انمول بشنوئی نے سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کی ذمہ داری قبول کی۔
ممبئی:۔14؍اپریل
(زین نیوز ڈیسک)
گینگسٹر لارنس بشنوئی کے بھائی انمول بشنوئی نے مبینہ طور پر بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی ممبئی میں باندرہ کے گلیکسی اپارٹمنٹس میں واقع رہائش گاہ کے باہر فائرنگ کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
  بالی ووڈاداکارسلمان خان کے گھر پر فائرنگ نے سب کو چونکا دیا ہے۔ پولیس ٹیمیں تفتیش میں مصروف ہے۔سلمان خان کے گھر کے باہر دو نامعلوم افراد کی فائرنگ کے بعد پولیس اور فرانزک ٹیم شواہد اکٹھے کر رہے ہیں۔
انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے دعویٰ کیا کہ آج کا واقعہ محض ایک ’ٹریلر‘ ہے اور مزید فائرنگ کا انتباہ دیا ہے۔
 اس دوران گینگسٹر لارنس بشنوئی کے بھائی انمول بشنوئی نے مبینہ طور پر سوشل میڈیا پر پوسٹر لکھ کر فائرنگ کی ذمہ داری قبول کی۔انمول نے سلمان خان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ یہ صرف ٹریلر ہے۔ اگلی بار گھر کے باہر گولیاں نہیں چلیں گی۔
انمول نے مبینہ طور پر فیس بک پر پوسٹ میں لکھا، اوم جئے شری رام، جئے گروجی جمبیشور، جئے گرو دیانند سرسوتی، جئے بھارت۔ ہم امن چاہتے ہیں۔ ظلم کے خلاف فیصلہ جنگ کے ذریعے کیا جائے تو جنگ حق ہے۔
 سلمان خان ہم نے یہ صرف آپ کو ٹریلر دکھانے کے لیے کیا ہے، تاکہ آپ سمجھ جائیں، ہماری طاقت کو مزید نہ پرکھیں۔ یہ پہلی اور آخری وارننگ ہے۔ اس کے بعد خالی گھر پر گولیاں نہیں چلیں گی۔
پوسٹ میں مزید لکھا ہے کہ ہم نے داؤد ابراہیم اور چھوٹا شکیل کے نام سے دو کتے پالے ہیں جنہیں آپ خدا سمجھتے ہیں۔ مجھے زیادہ بولنے کی عادت نہیں ہے۔
جئے شری رام، جئے بھارت۔ آخر میں لکھا ہے، ‘(لارنس بشنوئی گروپ) گولڈی برار، روہت گودارا۔ ‘بلیک جتھیدی۔ انمول بھارت میں مطلوب ہے۔ رپورٹ کے مطابق وہ امریکہ میں چھپا ہوا ہے۔
اتوار کی علی الصبح باندرہ میں دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد نے سلمان خان کے گھر کے باہر چار راؤنڈ فائرنگ کی۔ یہ واقعہ صبح تقریباً 4.51 بجے پیش آیا۔ اس میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔ اداکار کے گھر کے باہر سیکوریٹی سخت کردی گئی ہے۔