امریکہ میں سڑک حادثہ میں تلنگانہ کی طالبہ کی موت
حیدرآباد:۔27؍مئی
(زین نیوز ڈیسک)
تلنگانہ کی ایک 25 سالہ لڑکی جو اعلیٰ تعلیم کے لیے امریکہ گئی تھی، اتوار کی رات فلوریڈا میں سڑک حادثہ میں فوت ہوگئی۔ اس کی شناخت یادادری بھونگیر ضلع کے یادگیری پلے گاؤں کی گنٹی پلی سومیا کے طور پر ہوئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق سومیا اتوار کے روز فلوریڈا میں سڑک عبور کرنے کے دوران ایک تیز رفتار کار کی زد میں آ گئیں، جس کے نتیجے میں ان کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ اس نے فلوریڈا اٹلانٹک یونیورسٹی سے ماسٹرز کی ڈگری مکمل کی تھی اور وہ نوکری تلاش کرنے کی کوشش کر رہی تھی۔
سومیا کے والدین کوٹیشور راؤ، بالمانی اور اس کے خاندان کے دیگر افراد نے اس کی لاش کو ہندوستان واپس لانے کے لیے مرکز سے مدد کی درخواست کی ہے۔
