بالی ووڈ ادکارہ و نو منتخب ایم پی کنگنا رناوت کو سی آئی ایس ایف کی خاتون سیکوریٹی عہدیدار نے تھپڑ مار دیا
چندی گڑھ:۔6؍جون
(زین نیو ز ڈیسک)
بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ و منڈی سے نومنتخب ایم پی کنگنا رناوت کو چندی گڑھ ایئرپورٹ پر تھپڑ مارنے کی خبر ہے۔ اسے سی آئی ایس ایف کی ایک خاتون سیکیوریٹی اعہدیدار نے تھپڑ مار دیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ دہلی جانے والی فلائٹ میں سوار ہو رہی تھیں۔
کنگنا رناوت اس لوک سبھا الیکشن میں منڈی سیٹ سے لڑی ہیں اور جیتی ہیں۔ کنگنا رناوت کو تھپڑ مارنے کے الزام میں سی آئی ایس ایف کی خاتون سیکیوریٹی عہدیدار کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ کنگنا رناوت دہلی میں بی جے پی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت کے لیے آرہی تھیں۔ سیکوریٹی کلیئرنس ملنے کے بعد وہ جہاز میں سوار ہونے جا رہی تھی۔
اس دوران سی آئی ایس ایف کے سیکوریٹی عہدیدار کولوندر کور نے اسے تھپڑ مار دیا۔ کنگنا رناوت نے اس معاملے میں شکایت درج کرائی اور پھر دہلی چلی گئیں۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ دہلی پہنچ کر کنگنا رناوت اس سلسلے میں کوئی بیان دے سکتی ہیں۔ یہ واقعہ دوپہر 3:30 بجے پیش آیا۔
CISF woman who slapped Kangana Ranaut #KanganaRanaut pic.twitter.com/fLL9O7CpT9
— Siddharth (@SidKeVichaar) June 6, 2024
اب تک موصول ہونے والی معلومات کے مطابق سی آئی ایس ایف کانسٹیبل کلوندر کور نے تھپڑ مارا۔ مبینہ طور پر وہ کسانوں پر کنگنا کے تبصروں سے ناراض تھیں۔ کسانوں کی تحریک کو لے کر کنگنا رناوت کے بیان سے سی آئی ایس ایف کےسیکوریٹی عہدیدار کا فی ناراض اور دکھی ہیں
۔ فی الحال ایئرپورٹ پر موجود سیکوریٹی نے کلوندر کو کمانڈنٹ کے کمرے میں بٹھا رکھا ہے۔ وہاں ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے کہ انہوں نے کنگنا رناوت کو تھپڑ کیوں مارا۔
کنگنا نے اس معاملے کی شکایت کرتے ہوئے خاتون جوان کو نوکری سے ہٹانے اور اس کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ 2020 میں شروع ہونے والی کسانوں کی تحریک تقریباً ڈیڑھ سال تک جاری رہی۔ اس کے تحت کسانوں کی بڑی تعداد نے دہلی کی سرحدوں پر احتجاج کیا تھا۔ غازی پور، ٹکری بارڈر سمیت کئی مقامات پر ٹریفک جام رہا۔
اس کے علاوہ ہریانہ، پنجاب اور راجستھان جیسی ریاستوں میں بھی مظاہرے ہوئے۔ اس تحریک کے دوران کنگنا رناوت ٹوئٹر پر کافی متحرک تھیں۔ انہوں نے تحریک پر سوالات اٹھائے تھے۔ یہاں تک کہ اس معاملے پر پنجاب کی کئی مشہور شخصیات سے ان کی بحث ہوئی۔
اب وہ ہماچل کی منڈی لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ ہیں۔ اس سیٹ سے انہوں نے کانگریس کے وکرمادتیہ سنگھ کو شکست دی ہے، جو ریاست کے سابق وزیر اعلی ویربھدر سنگھ کے بیٹے ہیں۔
Big Breaking!
Chandigarh Airport पर Kangana Ranautको CISF जवान ने मारा थप्पड़. #KanganaRanaut
— Siddharth (@SidKeVichaar) June 6, 2024