جگتیال ڈسٹرکٹ پروفیشنل انجینئرس اینڈ آرکٹیٹکس اسوسی ایشن کا قیام
محمدعرفان انجینئرصدر منتخب ‘ بھارگوی شرما اعزازی صدر
جگتیال:۔13؍ا گسٹ
( زین نیوز)
جگتیال ڈسٹرکٹ پروفیشنل انجینئرس اینڈ آرکٹیٹکس اسوسی ایشن کا ایک اہم اجلاس پی ایم آر بینکویٹ ہال جگتیال میں زیر صدرات ریاستی نائب صدر تلنگانہ میونسپل لائنسنس ٹکینکل پرسنس اسوسی ایشن مسٹر مرزا نذیر علی بیگ کی صدارت میں منعقد ہوگا۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے انجینئر راجپوت جگدیشورسنگھ‘ سکریٹر ی ( TMLTPA )‘ خازن انجینئرکے منوہر راو ٔ‘ ( TMLTPA )‘ انجینئر پون کرشنا پاکہ( ‘ ICI)سیکریٹری ورنگل نے شرکت کی ۔
س موقع پر انجینئر مرزا نذیر علی بیگ‘ انجینئر راجپوت جگدیشورسنگھ‘ انجینئرکے منوہر راو‘انجینئر پون کرشنا پاکہ کی نگرانی میں جگتیال ڈسٹرکٹ پروفیشنل انجینئرس اینڈ آرکٹیٹکس اسوسی ایشن قیام عمل میں آیا۔ محمدعرفان انجینئر جگتیال‘ کو متفقہ طور پر جگتیال ڈسٹرکٹ پروفیشنل انجینئرس اینڈآرکٹیٹکس اسوسی ایشن صدر منتخب کیا گیاہے

بھارگوی شرماانجینئر اینڈ وایلیور کواعزازی صدر جبکہ نائب صدور میں محمد نصیرمحمد اظہر‘ ( کورٹلہ )جنرل سکریٹری محمد عرفان پاشامٹ پلی‘ جوائنٹ سکریٹریز میں محمد عذیر احمدکورٹلہ ‘ محمد جنید کورٹلہ‘ خازن کی حیثیت سے محمدمحیط مٹ پلی‘ ارااکین عاملہ میں مسعود علی‘ ایم اے رحمن‘ شکاری سدھارتا‘ محمدصابر کاانتخاب عمل میںآیا۔
اس موقع پر اسوسی ایشن کے ذمہ داران نے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ انجینئرنگ اور آرکیٹیکچر کی برادری کے لیے ایک تاریخی موقع ہے پروفیشنل انجینئرز اینڈ آرکیٹکس ایسوسی ایشن کی بنیاد رکھنے اور ایسوسی ایشن کے قیام کے پیچھے کچھ اہم اغراض و مقاصد ہیں۔ ہمارا اولین مقصد انجینئرنگ اور آرکیٹیکچر کے شعبوں میں اعلیٰ معیار کے پیشہ ورانہ اصولوں کا فروغ ہے۔
ایسوسی ایشن کا ایک اہم مقصد پیشہ ورانہ نیٹ ورکنگ کو فروغ دینا ہے انجینئرز اور آرکیٹیکٹس کی فلاح و بہبود ہمارا اہم مقصد ہے۔ ہم اپنے ممبران کے حقوق کے تحفظ کے لیے اقدامات کریں گے اور ان کے مسائل کے حل کے لیے پلیٹ فارم فراہم کریں گے۔اور اس
ایسوسی ایشن کے تحت ہم ورکشاپس، سیمینارز، اور تربیتی پروگرامز کا انعقاد کریں گے تاکہ ہمارے انجینئرز اور آرکیٹیکٹس جدید ترین مہارتیں سیکھ سکیں۔اور ہمیں یقین ہے کہ پروفیشنل انجینئرز اینڈ آرکیٹکس ایسوسی ایشن ایک مضبوط اور فعال پلیٹ فارم بنے گا جو ہمارے پیشہ ور افراد کی ترقی اور ملک کی خدمت میں اہم کردار ادا کرے گا۔
اس موقع پر انجینئرس ‘ محمدرضوان‘ عبدالستار‘ محمد احسان‘ ‘ خواجہ عقیل الدین جاوید‘ ویمولہ راجیش‘ کنڈہ رویندر ‘ ایڈپلی اجے کمار‘تارا وشنورودھن ‘ پرنے کمار‘ محمدشبیرپاشاہ‘ ماچا اشوک‘ سری راملولہ وجے کمار‘ کنیکرپور رویندر‘ماشاہریش‘ شیخ معز‘ محمدآصف ‘ محمد ذاکر پاشا‘اور دیگر موجودتھے۔اس موقع پرتما م نومنتخبہ عہدیداروں اوراراکین کی گل و شال پوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی گئی میمونٹوزدئیے گئے۔