CM Maharastar

دیویندر فڈنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ 

تازہ خبر قومی
دیویندر فڈنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ 
مہاراشٹر کی نئی کابینہ میں 43 وزراء شامل ہوں گے۔
ممبئی :۔4؍نومبر
(زین نیوز ڈیسک)
مہاراشٹرا کا اگلا وزیر اعلیٰ کون ہوگا اس پر سسپنس ختم ہو گیا ہے۔ بی جے پی قانون ساز اسمبلی میں آج وزیر اعلی کے طور پر دیویندر فڈنویس کے نام کو حتمی شکل دی گئی۔دیویندر فڈنویس کو بی جے پی لیجسلیچر پارٹی میٹنگ میں متفقہ طور پر لیڈر منتخب کیا گیا۔
دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے مرکزی مبصر اور وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن اور گجرات کے سابق وزیر اعلیٰ وجے روپانی میٹنگ میں موجود تھے۔
دیویندر فڈنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے۔ فڈنویس نے شیوسینا لیڈر ایکناتھ شندے اور این سی پی لیڈر اجیت پوار کے ساتھ گورنر سی پی رادھا کرشنن کے سامنے حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا۔ اس دوران بی جے پی کے مبصر وجے روپانی اور نرملا سیتارامن بھی موجود تھے۔۔ اس کے بعد 5 دسمبر کو ممبئی کے آزاد میدان میں ایک تاریخی حلف برداری کی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔
اس کے بعد فڈنویس،  ایکناتھ شندے اور پوار نے پریس کانفرنس کی۔ فڑنویس اور  ایکناتھ شندے دونوں نے کہا کہ کتنے اور کون سے وزراء حلف لیں گے اس کی معلومات دی جائے گی۔ حلف برداری کا پروگرام کل شام 5:30 بجے آزاد میدان میں ہوگا۔ دیویندر فڈنویس نے کہا کہ یہ پروگرام وزیر اعظم مودی کی موجودگی میں منعقد ہوگا۔
میڈیا  کے پوچھے گئے سوال کیا کہ کیا ایکناتھ شندے اوراجیت پوار ڈپٹی سی ایم کے طور پر حلف لیں گے۔ اس پر اجیت پوار نے کہا کہ کوئی لے رہا ہے یا نہیں یہ الگ بات ہے۔ ان لوگوں کے بارے میں فیصلہ شام تک ہو جائے گا لیکن یہ طے ہے کہ میں کل حلف اٹھا رہا ہوں۔ اس پر ایکناتھ شندے نے کہا کہ اجیت دادا کو دن اور شام میں حلف لینے کا تجربہ ہے۔
دیویندر فڈنویس نے کہا کہ ہم تین لیڈر ایک ہیں۔ اور کون حلف اٹھائے گا یہ شام تک بتا دیا جائے گا۔ میں نے ایکناتھ جی سے حکومت میں شامل ہونے اور ڈپٹی سی ایم بننے کی درخواست کی تھی۔
مہاراشٹر کی نئی حکومت کی کابینہ میں محکموں کی تقسیم کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ممکنہ فارمولے کے تحت کابینہ میں بی جے پی کے 21، شندے کی شیو سینا کے 12 اور اجیت پوار کی این سی پی کے 10 وزراء شامل ہوں گے۔
ریاستی کابینہ کی پہلی میٹنگ حلف برداری کے فوراً بعد ہوگی۔ اس اجلاس میں اسمبلی کے خصوصی اجلاس کی تاریخ کا فیصلہ کیا جائے گا۔ امکان ہے کہ 7 سے 9 دسمبر کے درمیان خصوصی اجلاس بلایا جائے گا۔
مکنہ وزارتی چہرے ہیں
دیویندر فڈنویس: چیف منسٹر
چندر شیکھر باونکولے
گریش مہاجن
سدھیر منگنتیوار
رادھا کرشن وکھے پاٹل
پنکجا منڈے
نتیش رانے
جے کمار گور
چندرکانت پاٹل
شندے شیو سینا سے:
ایکناتھ شندے: نائب وزیر اعلی
ادے سمنت
دیپک کیسرکر
شمبھوراجے دیسائی
گلاب راؤ پاٹل
دادا بھوسے
منجولا گاویت
اجیت پوار این سی پی سے:
اجیت پوار: نائب وزیر اعلیٰ
چھگن بھجبل
دلیپ والسے پاٹل
دھننجے منڈے
ادیتی ٹٹکرے