جگتیال میں ملاوٹ شدہ دودھ کا اسکینڈل

تازہ خبر تلنگانہ
جگتیال میں ملاوٹ شدہ دودھ کا اسکینڈل
فوڈ سیفٹی انسپکٹرکی جانب سے تحقیقات جاری 
جگتیال:۔7؍ڈسمبر
(عمران زین)
ماہرین صحت کے مطابق روزانہ دودھ پینا صحت کے لیے مفید ہے، لیکن جگتیال کے ایک خاندان کو یہی دودھ پینے کے بعد صحت کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔تفصیلات کےمطابق جگتیال کے سائی رام نگر کامیں لاونیا نامی ایک خاتون ایک دودھ (سپلائی) فراہم کرنے والے سے دودھ خریدتی تھیں اور پورا خاندان وہی دودھ استعمال کر رہا تھا۔
 تاہم چند دنوں سے وہ تمام افراد صحت کے مسائل میں مبتلا ہوگئے۔شک ہونے پر متاثرہ خاندان نے دودھ کو تین دن کے لیے ذخیرہ کر کے دیکھا لیکن دودھ خراب نہیں ہوا، جس کی بنائ پر دودھ میں  ملاوٹ کا شبہ ہوا۔ متاثرین نےملاوٹ شدہ سپلائی کرنے والےتاجر کو روک کر اس سے سوال کیا اور سرزنش کرتے ہوئے اسے میونسپل حکام کے حوالے کر دیا۔عہدیداروں نے اس کے پاس سے ملاوٹ شدہ دودھ ضبط کرلیا
فوڈ سیفٹی انسپکٹر انوشا نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے دودھ کے نمونے جمع کیے اور انہیں تجزیے کے لیے لیبارٹری بھیج دیا۔ انوشا نے یقین دلایا کہ واقعہ کی مکمل تحقیقات ہوں گی اور قصوروار کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔