پولیس محکمہ میں آرمڈ ریزرو ونگ کا کردار انتہائی اہم

تازہ خبر تلنگانہ
پولیس محکمہ میں آرمڈ ریزرو ونگ کا کردار انتہائی اہم
جگتیال ضلع ایس پی اشوک کمار آئی پی ایس
جگتیال:۔2؍فروری
(زین نیوز)
 ضلع پولیس ہیڈ کوارٹر میں شاندار طریقے سے مسلح افواج کی ڈی۔موبلائزیشن پریڈضلع ایس پی شری اشوک کمار آئی پی ایس بحیثیت مہمانِ خصوصی شریک ضلع ایس پی شری اشوک کمار آئی پی ایس نے کہا کہ امن و امان کے تحفظ میں سول پولیس اور دیگر اہم شعبوں کے ساتھ ساتھ آرمڈ ریزرو (اے آر) ونگ بھی نہایت مؤثر انداز میں کام کر رہا ہے۔
 انہوں نے کہا کہ کئی چیلنجنگ حالات، تہواروں کی سیکیورٹی، انتخابی بندوبست، گنیش وسرجن جلوس جیسے فرائض کی انجام دہی میں آرمڈ ریزرو پولیس کا کردار انتہائی اہم ہے۔آج ضلع پولیس ہیڈ کوارٹر میں 15 روزہ آرمڈ ریزرو اہلکاروں کی موبلائزیشن کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی، جس میں ضلع ایس پی شری اشوک کمار آئی پی ایس نے مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔
 انہوں نے سب سے پہلے ضلع آرمڈ ریزرو اہلکاروں کی جانب سے پیش کردہ سلامی کو قبول کیا۔ اس پریڈ میں 5 پلاٹونز شامل تھیں، جن کی قیادت ایڈمن آر آئی کرن کمار نے بطور پلاٹون کمانڈر انجام دی۔اضافی ایس پی بیئم راؤ نے ایس پی کو اس 15 روزہ تربیتی پروگرام کے حوالے سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ انڈور، آؤٹ ڈور اور فائرنگ پریکٹس کے مختلف سیشنز منعقد کیے گئے۔
 بعد ازاں،  ضلع ایس پی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آرمڈ ریزرو کے اہلکار موبلائزیشن کے دوران اپنی تربیت شدہ مہارتوں کو تازہ کرنے کا موقع پاتے ہیں۔ پولیس محکمے میں ہر فرد کو نظم و ضبط کا پابند رہنا چاہیے اور اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی ادا کرتے ہوئے عوام کی خدمت کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تربیتی عمل نہ صرف جسمانی مضبوطی بلکہ ذہنی توانائی کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔
مزید برآں، ایس پی نے وہاں موجود افسران اور اہلکاروں سے ان کے مسائل دریافت کیے اور انہیں جلد از جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کی ذاتی، خاندانی اور محکمہ جاتی مشکلات کو دور کرنے کے لیے وہ ہر وقت تیار ہیں۔
 انہوں نے اس شاندار ڈی۔موبلائزیشن پریڈ کے انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد دی۔شرکاءاس تقریب میں اضافی ایس پی بیئم راؤ، ریزرو انسپکٹرز کرن کمار، رام کرشنا، وینو، ریزرو سب انسپکٹرز اور دیگر افسران و اہلکاروں نے شرکت کی۔