ایم ایل سی انتخابات کے لیے 3 نامزدگیاں
ضلع کلکٹر اور الیکشن آفیسر نے نامزدگیاں قبول کیں
حیدرآباد:۔4؍فروری
(زین نیوز )
ریاست میں تین قانون ساز کونسل ایم ایل سی انتخابات کے لیے نامزدگی کا عمل پیر کو شروع ہوا۔ پہلے روز کل 10 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے
میدک، نظام آباد، کریم نگر اور عادل آباد کے ایم ایل سی انتخابات کے سلسلے میں منگل کے روز تین امیدواروں نے اپنی نامزدگیاں داخل کیں۔ گریجویٹ اور اساتذہ (ٹیچرز) کی ایم ایل سی نشستوں کے لیے مجموعی طور پر تین امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے،
میدک، نظام آباد، کریم نگر اور عادل آباد کے ایم ایل سی انتخابات کے سلسلے میں منگل کے روز تین امیدواروں نے اپنی نامزدگیاں داخل کیں۔ گریجویٹ اور اساتذہ (ٹیچرز) کی ایم ایل سی نشستوں کے لیے مجموعی طور پر تین امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے،
جن میں دو امیدوار گریجویٹ نشست کے لیے اور ایک امیدوار ٹیچرز نشست کے لیے شامل ہیں۔ تمام امیدواروں کے نامزدگی فارم ضلع کلکٹر اور الیکشن آفیسر پامیلا ستپتی نے اپنے چیمبر میں وصول کیے۔گریجویٹ ایم ایل سی نشست کے امیدوارویمولا کروناکر ریڈی، تعلقہ دھرم پوری، گاؤں تیگلا دھرم رم، ضلع جگتیال سے گریجویٹ ایم ایل سی نشست کے لیے نامزدگی داخل کی۔
پڈیشیٹی راجو، تعلقہ کوہیڈ، گاؤں وینکٹیشور پلی، ضلع سدی پیٹ سے گریجویٹ ایم ایل سی نشست کے لیے نامزدگی داخل کی۔ٹیچرز ایم ایل سی نشست کے امیدوارانّا ریڈی ترومل ریڈی، تعلقہ اور شہر منچریال، ضلع منچریال سے ٹیچرز ایم ایل سی نشست کے لیے نامزدگی داخل کی۔ ایل وینکٹیشورلو نے ورنگل کھمم-نلگنڈہ ٹیچرس حلقہ سے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ ایس سری کانت، ڈی مہیپال، جی لکشمی، سی ایچ چندر شیکھر، کے سیانا اور ایم اشما نے میدک-نظام آباد-عادل آباد-کریم نگر گریجویٹ حلقہ سے پرچہ نامزدگی داخل کیا
4 فروری 2024 تک گریجویٹ نشست کے لیے کل 8 اور ٹیچرز نشست کے لیے 4 امیدواروں نے نامزدگیاں داخل کیں۔ مجموعی طور پر 12 امیدواروں نے 16 سیٹوں کے لیے نامزدگی کے کاغذات جمع کرائے۔اس موقع پر کلکٹر پامیلا ستپتی کے ساتھ ڈی آر او وینکٹیشورلو، پاون کمار، آر ڈی او کے مہیشور، تحصیل داروں نے بھی شرکت کی
ان انتخابات کے شیڈول کو گزشتہ ماہ کی 29 تاریخ کو حتمی شکل دی گئی تھی اور اس کا نوٹیفکیشن پیر کو جاری کیا گیا تھا۔ نامزدگی کا عمل رواں ماہ کی 10 تاریخ تک جاری رہے گا۔