ہر گھر کو صاف پینے کے پانی کی فراہمی حکومت کا ہدف
ضلع کلکٹر جگتیال ستیہ پرساد
مٹ پلی:۔4؍فروری
(زین نیوز)
ضلع کلکٹرجگتیال بی۔ستیہ پرساد نے منگل کے روز مٹ پلی شہر کے مضافات میں جاری مشن بھگیرتھا پائپ لائن کے کاموں کا متعلقہ حکام کے ہمراہ معائنہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات دیں۔
انہوں نے کہا کہ مشن بھگیرتا منصوبے کے تحت ہر گھر کو صاف پینے کے پانی کی فراہمی حکومت کا بنیادی مقصد ہے۔ اس سلسلے میں، کام کو تیز رفتاری اور معیاری انداز میں مکمل کرنے کی ہدایت دی۔
پائپ لائن میں لیکیجز اور مرمت کے کاموں پر خصوصی توجہ دینے اور عوام کو مسلسل پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرنے پر زور دیا۔ کلکٹر نے حکام اور عملے سے کہا کہ وہ ان ہدایات پر عمل کریں اور اس منصوبے کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کریں۔ا
س موقع پر مٹ پلی آر ڈی او شری نیواس، ڈی آر ڈی او رگھوورن، مشن بھگیرتھا کے ایگزیکٹیو انجینئر شیکھر ریڈی، ڈی ای پریم کمار، میونسپل کمشنر، ایم پی ڈی او اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔