قرآن کو خوبصورت آواز میں تلاوت کرنا محض فن نہیں بلکہ ایک عبادت ہے

تازہ خبر تلنگانہ مذہبی
 قرآن کو خوبصورت آواز میں تلاوت کرنا محض فن نہیں بلکہ ایک عبادت ہے
سرزمین جگتیال پر پہلی بار جمعیة القراء کے زیر اہتمام عظیم الشان جلسہ مظاہرۂ قرأت کا انعقاد
جگتیال:۔17؍فروری
 (عمران زین) 
سرزمین جگتیال پر پہلی بار جمعیة القراء تلنگانہ و آندھرا شاخ جگتیال کے زیر اہتمام عظیم الشان جلسہ مظاہرۂ قرأت نہایت روح پرور اور ایمان افروز ماحول زیر صدارت حضرت مولانا سیدعبدالباری ریاستی صدر جمعیۃ القراء آندھرا و تلنگانہ اورزیر سرپرستی حافظ شیخ سرور استاذالاساتذہ‘ ناظم جامعہ عربیہ تحفیظ القرآن جگتیال (تلنگانہ)‘منعقد ہوا۔
اس بابرکت محفل میں ملک کے نامور قراء حضرات نےمولانا قاری اسحاق ‘ بھڑ کود را مدظله ‘استاد قرآت جامعاسلامیہ تعلیم ادین ڈا بھیل گجرا ت ‘حضرت مولانا قاری عبد الرحیم دیوله ‘استاذ قرات جامعہ اسلامیہ تعلیم الدین ڈابھیل گجرات حضرت ‘مولانا قاری ابوبکر ‘ مدظلہ استاد قرأت جامعہ اصلاح البنات سملک گجرا ت ‘حضرت قاری انعام الرحمن مومن ا ٔستاذ قرات مد سنابل الدعوه پوه ‘حضرت مولانا قاری سعید احمد کا وی‘‘ قاری رافع القران نےشرکت کی اور اپنی خوش الحان اور دلکش قرأت سے سماں باندھ دیا۔
Jalsa Quraa F 1 W IN
اس بابرکت جلسہ مظاہرہ قرأت میں قراء کرام نے نہ صرف اپنی منفرد قرأت کے جوہر دکھائے بلکہ قرآنی تجوید اور حسنِ قرأت کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔اس موقع پر  حضرت مولانا و قاری مفتی سعید اکبر ‘امام وخطیب جامع مسجد نظام آباد و صدر تحفظ ختم نبوت نظام آبادنے حسنِ قرأت کی فضیلت اور قرآن کریم کے حقوق پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن کو خوبصورت آواز میں تلاوت کرنا محض فن نہیں بلکہ ایک عبادت ہے جو قلوب کو منور اور روح کو تقویت بخشتی ہے۔
مزید یہ کہ قرآن کو تجوید و قرأت کے ساتھ پڑھنے کا مزاج عام ہوگا تو گھروں میں سکون، دلوں میں نور، اور کردار میں پاکیزگی پیدا ہوگی۔یہی وہ راستہ ہے جس سے ہم اپنی نسلوں کو قرآن کا سچا عاشق اور حامل بنا سکتے ہیں
سامعین نے جلسے کو بے حد پسند کیا اور جمعیة القراء کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے پروگرامس سے نہ صرف قرآن کی محبت دلوں میں جاگزیں ہوتی ہے بلکہ نئی نسل کو تجوید و قرأت کے اصولوں سے روشناس ہونے کا موقع بھی ملتا ہے۔یہ جلسہ اپنی روحانی برکات کے ساتھ اختتام پذیر ہوا
جلسہ کی نظامت قاری مفتی محمد غیاث محی الدین ریاستی جنرل سکریٹری جمعیۃ القراء اور حضرت حافظ محمدوسیم الدین معتمد جمعیہ الحفاظ کریم نگرنے چلائی۔جلسہ کے اختتام پر منتظمین کی جانب سے مہمانِ اسْمَاء قراء كرا م کو شال پوشی و گلپوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی گئی اور میمنٹوز دئیے گئے۔
منتظمین مفتی محمد خلیل الدین الحسن ، حافظ انور صاحب، حافظ سید شمس الدین تبریز نے شکریہ ادا کیا اور آئندہ بھی اس طرح کے پروگرامز کے انعقاد کے عزم کا اظہار کیا۔
اس جلسہ میں سابق متحدہ ضلع کریم نگر  نظام آباد‘ جگتیال‘ کورٹلہ ‘ مٹ پلی اور دیگر اضلا ع سے علماء و حفاظ کرام کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔جلسہ گا ہ تنگ دامنی کا شکوہ کررہا تھا۔واضح رہے کہ جلسہ مظاہرہ قرأ ت کا پروجکٹر پر نشر کیا گیا علاوہ یوٹیوب پر ازین لائیو ٹیلی کاسٹ بھی کیا گیا