two-day -national seminar

اردو یونیورسٹی میں سوانحی ادب پر دو روزہ قومی سمینار اختتام پذیر

ادبستان تازہ خبر تلنگانہ
اردو یونیورسٹی میں سوانحی ادب پر دو روزہ قومی سمینار اختتام پذیر

حیدرآباد:۔ 20 فروری 

(پریس نوٹ)
 شعبۂ اردو، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، حیدرآباد کی جانب سے منعقدہ دو روزہ قومی سمینار کے دوسرے دن تکنیکی اجلاس منعقد کیے گئے، جن میں تین درجن سے زائد مقالے پیش کیے گئے۔
 ان اجلاسوں میں پروفیسر محمد شاہد حسین سابق استاد جواہر لعل نہرو یونیورسٹی دہلی، پروفیسر سید علیم اشرف جائسی، صدر شعبۂ عربی، پروفیسر نسیم الدین فریس سابق صدر شعبۂ اردو و سابق ڈین اسکول برائے السنہ لسانیات و ہندوستانیات، پروفیسر مسرت جہاں شعبۂ اردو مانو، پروفیسر شہزاد انجم سابق صدر شعبۂ اردو، جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی، پروفیسر قاضی حبیب سابق صدر شعبۂ اردو ،
عربی، فارسی مدراس یونیورسٹی، چنء، ڈاکٹر سید محمود کاظمی سابق صدر شعبۂ ترجمہ، مانو، ڈاکٹر محمد شہاب ظفر اعظمی، سابق صدر شعبۂ اردو، پٹنہ یونیورسٹی، پروفیسر عزیز بانو سابق ڈین اسکول برائے السنہ لسانیات و ہندوستانیات، پروفیسر ابوالکلام سابق صدر شعبۂ اردو مانو اور پروفیسر آمنہ تحسین سابق صدر شعبۂ نسواں نے صدارت کے فرائض انجام دیے۔
اختتامی اجلاس پروفیسر گلفشاں حبیب، ڈین اسکول برائے السنہ لسانیات و ہندوستانیات کی صدارت میں منعقد ہوا۔ انھوں نے شعبۂ اردو کو اس اہم موضوع پر سیمنار کے انعقاد کے لیے مبارک باد دی اور تحقیق کے میدان میں سوانحی ادب کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی۔
صدر شعبۂ اردو پروفیسر شمس الہدیٰ دریابادی نے کہا کہ سمینار کی کامیابی کا سہرا تمام مہمانوں، مقالہ نگاروں، شعبہ اردو کے اساتذہ، ریسرچ اسکالرز اور طلباءو طالبات کے سر ہے جن کی محنت اور لگن کی بدولت اس کا انعقاد ممکن ہوسکا۔
مہمان ذی وقار پروفیسر محمد شاہد حسین نے کہا کہ سمینار شوق سے نہیں بلکہ جنون سے ہوتا ہے اور وہ جنون شعبۂ اردو، مانو کے منتظمین کے اندر بدرجہ اتم موجود ہے۔
مہمان خصوصی پروفیسر شہزاد انجم سمینار کے موضوع کو بے حد اہم قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں نے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے علمی ماحول کو دیگر اداروں سے منفرد پایا۔
مہمان اعزازی پروفیسر نثار احمد، صدر شعبۂ اردو، تروپتی یونیورسٹی نے اس سمینار کو سوانحی ادب کی تفہیم میں ایک اہم موڑ قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ اس موضوع پر اسکالرز خصوصی توجہ مرکوز کریں گے۔
 ڈاکٹر وصی اللہ بختیاری، ڈاکٹر ناظم علی اور ڈاکٹر گل رعنا نے سمینار سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا۔آخر میں سمینار کی کنوینر شعبۂ اردو کی اسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر بی بی رضا خاتون نے شکریہ ادا کیا۔ جبکہ نظامت کے فرائض ڈاکٹر محمد جابرحمزہ نے انجام دیے۔
 اس کے علاوہ اوقات کار (9تا 5:30 بجے دن) میں عمومی سوالات کے لیے 6207728673 ، اسکول برائے ٹیکنالوجی ، سائنسس، کامرس و بزنس مینجمنٹ کے لیے 9866802414 ، اسکول برائے فنون و سماجی علوم اور ترسیل عامہ و صحافت کے لیے 9177461590 ، اسکول برائے تعلیم و تربیت کے لیے 8374346948 نمبرات پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔