ٹریفک قوانین نافذ کرنے اور حادثات کی روک تھام کے لیےجدید آلات مہیا

تازہ خبر تلنگانہ
ٹریفک قوانین نافذ کرنے اور حادثات کی روک تھام کے لیےجدید آلات مہیا
ٹریفک کنٹرول، حفاظتی سامان اور بریتھ اینالائزر آلات پولیس اسٹیشنوں کو فراہم
 جگتیال:۔3؍اپریل
(زین نیوز)
سڑک حادثات پر قابو پانے اور ٹریفک قوانین کو مؤثر طریقے سے نافذ کرنے کے لیے ریاستی ڈی جی پی آفس سے فراہم کردہ جدید آلات، جن میں لچکدار آئرن بیریکیڈز، ٹریفک کونز، ریفلیکٹ جیکٹس، بریتھ اینالائزرز، ایل ای ڈی بٹنز، بولارڈز، ریڈیم ٹیپ رولز، ڈیجیٹل ویڈیو کیمرے اور فولڈنگ بیریکیڈز شامل ہیں،
 آج جگتیال ضلع ایس پی مسٹر اشوک کمار نے ضلع پولیس ہیڈکوارٹر میں مختلف پولیس اسٹیشنز کے افسران کے حوالے کیے۔
اس موقع پر ضلع ایس پی نے کہا کہ ضلع میں ٹریفک قوانین کو سختی سے نافذ کرنے کے ذریعے سڑک حادثات کی روک تھام کے لیے جدید ٹریفک آلات مہیا کیے جا رہے ہیں۔
 وقت کے ساتھ بڑھتی ہوئی ٹریفک کو منظم کرنے، عوام کو سڑک حادثات سے محفوظ رکھتے ہوئے منزل تک بحفاظت پہنچانے اور ٹریفک و پولیس عملے کو مؤثر طریقے سے اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں یہ آلات انتہائی مددگار ثابت ہوں گے۔ روزانہ گاڑیوں کی تنقیح اور قانون کا نفاذ کرنے سے حادثات کو کم کیا جا سکتا ہے۔
Traffic
 اسی طرح سیکیوریٹی کے دوران لچکدار آئرن بیریکیڈز کی افادیت بھی بے حد اہم ہے۔اس پروگرام میں ایڈیشنل ایس پی بھیم راؤ، ڈی ایس پیز رگھو چندر، رامولو، رنگا ریڈی، اور ڈی سی آر بی، ایس بی، سی سی ایس، آئی ٹی کور کے انسپکٹرز، جن میں شری نیواس، عارف علی خان، شری نیواس، ریزرو انسپکٹر کرن کمار، سی آئیز اور ایس آئیزنے شرکت کی۔