کلّیان کوٹھاری کو پورن راؤ اسمرتی لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ

تازہ خبر قومی
کلّیان کوٹھاری کو پورن راؤ اسمرتی لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ
  سینئر صحافی ایم آئی ظاہر سمیت 20  صحافیوں کو انڈین میڈیا واریئر ایوارڈ 
جے پور:۔18؍جون 
(ای۔میل)
ملک اور بیرون ملک تحقیقی اور تخلیقی صحافت کے ذریعے صحافتی اعلیٰ اقدار قائم کرنے والے ممتاز صحافیوں کو منگل کو پریس کلب آڈیٹوریم میں منعقدہ “پورن راؤ اسمرتی سمان سماروہ” کے دوران “سَتیہ میو انڈین میڈیا واریئر ایوارڈ 2025” سے نوازا گیا۔ اس موقع پر سینئر صحافی ایم آئی ظاہر سمیت ہندوستان کے 20 صحافیوں کو یہ قومی صحافتی ایوارڈ دیا گیا۔
 تقریب میں معمر صحافی کلّیان سنگھ کوٹھاری کو “لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ” پیش کیا گیا۔ایوارڈ حاصل کرنے والے دیگر نمایاں صحافیوں میں جو دھپور سے دنیش جوشی، جے پور سے منی مالا شرما، مونيكا شرما، ارپتا ماتھر، ویویکانند شرما اور مکیش مشرا، چھتیس گڑھ سے مکیش چندراکر (جنہیں بعد از مرگ اعزاز دیا گیا)، اشوک راجپوروہت، بنگلور سے بلال ایم جعفری، دہلی سے کرن کور، نوئیڈا سے وکاس پوروال اور دیپتی مشرا، پٹنہ سے ڈاکٹر دھرو کمار، نوین رستوگی، بدری پرساد یادو، بہار سے آرج حسنین اور جموں و کشمیر سے اعجاز احمد ڈار شامل تھے۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی آر ایس ایس کے سینئر عہدیدار رام پرساد بھائی صاحب، کیئرن کے جنرل مینیجر ایودھیا پرساد گوڑ، سماجی کارکن ستیش سمرایوالا، سابق آئی ایف ایس افسر گوری شنکر گپتا، سابق آئی پی ایس افسر اشوک گپتا، سابق وزیرِ مملکت رام سنگھ اور آل انڈیا فاؤنڈیشن کے صدر رام پرتاپ بھاٹ المعروف پرکاش ناتھ تھے
جنہوں نے صحافیوں کو اعزازات سے سرفراز کیا۔اس موقع پر صحافی نرملاراو نے کہا کہ ہر سال ملک بھر سے 20 بے باک، غیر جانبدار اور پرعزم صحافیوں کو “سَتیہ میو انڈین میڈیا واریئر ایوارڈ” سے نوازا جاتا ہے۔
تقریب کے اختتام پر نرملاراو نے تمام مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ پروگرام کی نظامت نِرویا راؤ نے کی۔ اس موقع پر ممتاز صحافی سنی سبیسچن، محمد فہد اور معروف ادیب ڈاکٹر ستیہ نارائن سمیت کئی ادیب و دانشور موجود تھے۔