Zia ur Rahman PhD

ضیاء الرحمٰن کو فزکس میں پی ایچ ڈی کی ڈگری

تازہ خبر تلنگانہ
ضیاء الرحمٰن کو فزکس میں پی ایچ ڈی کی ڈگری
حیدرآباد، 21 اگست
 (پریس نوٹ)
 عثمانیہ یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے بموجب ضیاء الرحمٰن ولد جناب محمد حنیف کو فزکس میں پی ایچ ڈی کا اہل قرار دیا گیا ہے۔ضلع وقار آباد، منڈل پودور کے موضع کنکل سے تعلق رکھنے والے ضیاء الرحمٰن نے عثمانیہ یونیورسٹی کے 84ویں کانووکیشن میں، معزز گورنر شری جشنو دیو ورما، اسرو کے چیئرمین جناب نارائنن اور وائس چانسلر پروفیسر کمار مولوگرم کے دستِ مبارک سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔
انہوں نے اپنا مقالہ “Dielectrophoretic Studies on Erythrocytes of Terrestrial, Avian and Aquatic Species”  ڈاکٹر کلیم احمد جلیلی کی نگرانی میں مکمل کیا۔ایک کسان کے گھر پیدا ہونے والے ضیاء الرحمٰن نے اپنی انتھک محنت و جدوجہد سے اپنے خاندان اور گائوں کا نام روشن کیا۔ ان کی اس کامیابی پر عثمانیہ یونیورسٹی کے اساتذہ، اراکین خاندان نے انہیں مبارکباد دی اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔