degree college for-women

گورنمنٹ ڈگری کالج برائے نسواں جگتیال میں شاندار تقریب

تازہ خبر تلنگانہ
گورنمنٹ ڈگری کالج برائے نسواں جگتیال میں شاندار تقریب
نمایاں کارکردگی پر طالبات کو اعزازات
جگتیال:۔10؍ستمبر
 (اسٹاف رپورٹر)
گورنمنٹ ڈگری کالج برائے نسواں، خود مختار میں امارتِ ملت اسلامیہ تعلیمی کمیٹی جگتیال اور بزمِ اردو ادب جگتیال کے زیرِ اہتمام ایک شاندار پروگرام منعقد ہوا۔ اس تقریب کی صدارت کالج کی پرنسپل پروفیسر رامہ کرشنا نے کی، جبکہ مہمانِ خصوصی کے طور پر صدر امارتِ ملت اسلامیہ جگتیال محمد عبدالباری‘بزمِ اردو ادب جگتیال کے صدر لیاقت علی محسن‘ تعلیمی کمیٹی کے صدر محمد منعم الدین اور شریک ہوئے۔
اس موقع پر امارتِ ملت اسلامیہ تعلیمی کمیٹی کی جانب سے ڈگری میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی آٹھ طالبات کو مڈل، مومنٹو اور اعزاز نامے پیش کیے گئے۔ ان میں بی اے، بی کام، بی ایس سی (ایم پی سی) اردو اور انگلش میڈیم کی طالبات شامل تھیں۔ اعزاز پانے والی طالبات میں اسنات کریم، شفا صدف، مہدی فلک، ام خدیجہ، عافیہ سلطانہ، زیبہ فردوس، ناصرہ بیگم اور سمیرہ سلطانہ شامل ہیں۔
اسی دوران بزمِ اردو ادب کی جانب سے تقریری مقابلہ بھی منعقد کیا گیا جس کا عنوان تھا’’ "آزادی کی تحریک میں مسلمانوں کا کردار‘‘ طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور بہترین کارکردگی دکھانے والی تین طالبات کو انعامات اور اسناد سے نوازا گیا۔
پہلا انعام رمشاہ فاطمہ (3000 روپے)دوسرا انعام سمینہ سلطانہ (2000 روپے)تیسرا انعام سمیہ ثانیہ (1000 روپے)مزید برآں، تیلنگانہ اسٹیٹ کامن پوسٹ گریجویشن انٹرنس ٹیسٹ (TS CPGET) میں اردو میں شاندار رینک حاصل کرنے والی طالبات ہاجرہ ماہین، اریبا شہوار اور نہا ناز کو شال پوشی، مڈل اور مومنٹو سے نوازا گیا۔
تقریب کی کارروائی اردو لکچرر قاسم علی نے نہایت خوش اسلوبی سے چلائی۔ اس موقع پر کالج کے اساتذہ میں اسسٹنٹ پروفیسر آف ہسٹری محمد عبدالرحیم، لیکچرر سیاسیات یاسمین سلطانہ، لیکچرر معاشیات عرفانہ بیگم، لیکچرر کمپیوٹر سائنس ستیم سر سمیت دیگر نے شرکت کی۔ امارتِ ملت اسلامیہ تعلیمی کمیٹی کارکنان شیخ نسیم احمد،محمد ساجد پٹواری، اور افتخار حسین بھی موجود تھے