Wakers Asscociation

جگتیال منی اسٹیڈیم میں واکرس اسوسی ایشن کے زیر اہتمام شجر کاری پروگرام 

تازہ خبر تلنگانہ
جگتیال منی اسٹیڈیم میں واکرس اسوسی ایشن کے زیر اہتمام شجر کاری پروگرام 
جگتیال:۔23؍ستمبر
(زین نیوز)
 منی اسٹیڈیم جگتیال میں آج صبح واکرس اسوسی ایشن کے صدر نیرالہ وینکنا، کی قیادت میں شجر کاری پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس موقع پر واکرس اسوسی ایشن کے عہدیداران اور اراکین نے منی اسٹیڈیم کے احاطے میں پودے لگائے۔
صدر  نیرالہ وینکنا نے مخاطب کرتے ہوئے شجر کاری کی ضرورت اور اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ درخت انسانی زندگی کے لیے آکسیجن فراہم کرتے ہیں، گرمی کی شدت کو کم کرتے ہیں، فضائی آلودگی کو دور کرتے ہیں اور ماحولیاتی توازن کے لیے ناگزیر ہیں۔
 انہوں نے کہا کہ ہر فرد کو چاہیے کہ وہ اپنے اطراف زیادہ سے زیادہ پودے لگائے تاکہ آئندہ نسلوں کے لیے صحت مند اور سرسبز ماحول فراہم کیا جا سکے۔اس موقع پر صدر نیرالہ وینکنا، میرگو سرنیواس، جوائنٹ سکریٹری اے مہندر راؤ، خازن وٹھل، محمد رفیع (ہیلتھ ڈپارٹمنٹ)، سی پلی روی اور بیری سرنیواس موجود تھے۔
عہدیداران نے کہا کہ واکرس اسوسی ایشن کی نئی کمیٹی کے منتخب ہونے کے بعد صحتِ جسمانی سے متعلق کئی ایک پروگرام ترتیب دیے جا رہے ہیں۔ حالیہ دنوں ایک سہ روزہ میڈیٹیشن پروگرام بھی منعقد کیا گیا جسے عوام نے بے حد پسند کیا۔
واکرس اسوسی ایشن کے اراکین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ نہ صرف صحتِ عامہ بلکہ ماحولیات کے تحفظ کے لیے بھی اس طرح کے پروگرامز کو جاری رکھیں گے تاکہ معاشرے میں صحت مند اور خوشگوار ماحول قائم کیا جا سکے