جگتیال میں بلدیہ کی ناقص کارکردگی

تازہ خبر تلنگانہ

جگتیال23؍دسمبر

(زین نیوز)
۔بلدیہ جگتیال کی ناقص کارکردگی کے محلہ گنج میں بڑھتی ہوئی گندگی اور غلاظت کے باعث مچھروں کی افزائش میں تشویشناک تک اضافہ ہوگیا ہے، شہر جگتیال کے وارڈ نمبر43محلہ گنج کا سب سے بڑا نالہ جو گنج ونجری سنگم سے شروع ہوتا اور محلہ محبوب پورہ سلیمہ گارڈن سے گوندارم کنٹہ تک پہنچتا ہے ۔نالے میں ہر جگہ کچر ا بھرا ہوا ہے

 

مختلف محلہ جات کی تمام گندی نالیوں اور موریوں کا پانی بہتا ہے کذشتہ کئی دنوں سے اس گندے نالے سے کچرے کی نکاسی نہ ہونے کی وجہ سے تعفن او رگندگی پھیل گئی جس کے وجہ سے مچھروں کی افزائش ہورہی ہے اور اطراف کے مکینوں کے لئے باعث تکلیف ہے

 

اس ضمن میں مکینوں کی جانب سے بلدی عہدیداروں اور عملہ کو بار بار توجہ دہانی کے باوجود لاپرواہی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے گنج نالے میں گندگی او رتعفن کی وجہ سے مہلک امراض پھیلنے کا خدشہ ہے۔ صورتحال پر قابو پانے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔

 

شہربالخصوص محلہ گنج ‘ محبورب پورہ‘ ستاری پیٹ ‘میں مچھروں کی افزائش روکنے کے لیے فوری مچھر کش ادویاکا اسپرے کرواتے ہوئے گندگی وغلاظت کے ڈھیروں کو صاف کیا جائے تاکہ ممکنہ امراض کے پھیلاو کو روکنے میں مدد مل سکے۔محلہ کی عوام نے رکن اسمبلی جگتیال ڈاکٹر ایم سنجے کمار’ اور صدر نشین بلدیہ مسز بوگا شروانی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ محلوں کا دورہ کرتے ہوئے معائنہ کریں۔