رکن اسمبل ڈاکٹر سنجے کمارنے کے سی آر نگر ڈبل بیڈ روم مکانات کا کیا معائنہ

مضامین

زین نیوز ڈسک
رکن اسمبلی حلقہ جگتیال ڈاکرسنجے کمار نے سدی پیٹ میں کے سی آر نگر میں تعمیر کردہ ڈبل بیڈ روم مکانات کا کیا معائنہ۔اس موقع پر انھوں نے کہا کہ یہ مکانات اعلیٰ طبقہ کے مکانات کے مماثل ہیں۔ٹھیک اسی طرح جگتیال میں بھی مکانات کی تعمیر کرنے کا انھوں نے اظہار کیا ہے۔اس موقع پر انھوں نے مکانات کے تعمیر کی نوعیت، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ان مکانات کی مستحقین کو ادائیگی سے متعلق ریاستی وزیر خزانہ ٹی ہریش راؤ اور ضلع کلکٹر سدی پیٹ وینکٹ رامی ریڈی سے دریافت کیا۔سدی پیٹ میں تعمیر کردہ ڈبل بیڈ روم مکانات کی عمارت انتہائی خوبصورت ہونے اورجگتیال میں بھی مستحقین میں اسی طرح مکانات کی تعمیر کرتے ہوئے حوالے کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔