جگتیال:17؍مارچ
( زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
ضلع کلکٹر جی رویضلع کلکٹر جی روی نے کہا کہ ملک بھر میں اپنی ساکھ کو منوانے والے جگتیال کے آم کوا ور بین الاقوامی بازاروں میں مزید مقبولیت فراہم کرنے کیلئے انتظامیہ کی جانب سے کوشش کی جارہی ہے۔
آج بروز چہارشنبہ انھوں نے ضلع جگتا ل کے پولاس کے زرعی تحقیقی مرکزمیں سال 2021 کیلئےآم کے تاجروں اور کسانوں کے
درمیان تال میل کیلئے منعقد کردہ شعور بیداری اجلا س میں انھوں نے مہمان خوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔
اس موقع پر انھوں نے کہا کہ زرعی ضلع کی حیثیت سے شناخت ھاصل کرنے والے والےتلنگانہ ریاست کے ضلع جگتیال میں دھان کے بعد کسی دوسری فصل کو کثیر مقدار مں اگایا جاتا ہے تو وہ آم ہے اور جگتیال کو آم کو بین الاقوامی سطح پر مقبولیت حاصل ہے
آم کو نہ صرف قومی سطح پر بلکہ بین الاقوامی سطح پر مقبولیت ہے۔اسی لئے ضلع جگتیال میں اسکی پیداوار کو مستحکم کرنے
کیلئے کسانوں کیلئے معاشی اعتبار سے تعاؤن فراہم کرنے اور قدرتی طور پر کی جانے والی پیدوار کے طریقہ کار سے واقفیت فراہم کرنے کیلئے اس اجلاس کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ضلع جگتیال کے آم کو بین الاقوامی بازاروں میں جگتیال کے آم کے نام سے فروخت کروانے کی کوشش کی جائیگی۔
کورونا کے دور میں نہ صرف نقل مکانی کرنے والے مزدوروں کی خدمات بلکہ انتطامیہ کی جانب سے فراہم کردہ مزدوروں کی خدمات بھی ھاصل کی گئیں۔سرپ کے ذریعہ بھی آم کی خریدی کی گئی۔نے والے دنوں میں آم کی پیدوار اور فروخت سے متعلقہ مسائل سے واقفیت حاصل کی جائے۔ مزید باغوں میں اضافہ یا کمی کرنے کے بجائے دستیاب باغات سے کس طرح استفادہ حاصل کیا جاسکتا ہے اس ضمن میں متوجہ ہوں ۔
شعور بیداری اجلاس کے ذریعہ کئی معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔صارفین کیلئے بہترین معیار کے پھلوں کی فراہمی
کےساتھ کیسے ترقی کوھاصل کیا جاسکتا ہے اس اجلاس کے ذریعہ کسانوں میں اور فروخت کنندوں میں جانکاری فراہم کی جائیگی۔
آم کی فصل کو جلد پنے کیلئے استعمال کی جانے والی کیمیائی اشیاء پر پابندی ئاعد کرتے ہوئے انکے استعمال کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائیگی۔ بنا کسی کیمیائی ادویات کی ملاوٹ کے آم کی فصل کو پکا کر فروخت کرتے ہوئے بہترین نام حاصل کیا جائے۔
مستقبل میں آم کی فصل کی مزید فروخت اور پیداوار کیلئے انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکن کوشش کی جائیگی۔
اس موقع پر پولاس کے اسو سیٹ ڈائیرکٹر جگن موہن راؤ، ڈی آر ڈی اے لکشمی نارائنا ،محکمہ باغبانی کے ضلعی عہدیدار پرتاپ سنگھ، ضلعی عہدیدار برائے محکمہ زراعت سریش، اور دیگر موجود تھے۔