کووڈ ۔19کی دوسری لہر،100 سے زائد عوام کے جمع ہونے پرپابندی لگانے ہائی کورٹ کی ہدایت

بین الریاستی تازہ خبر

حیدرآباد:18؍مارچ
( زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
ملک کی مختلف ریاستوں سمیت تلنگانہ یاست بالخصوص حیدرآباد میں کورونا کے مثبت معاملات میں تیز ی کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے ‘ جمعرات کو تلنگانہ ہائی کورٹ نے ریاست میں بڑھتے ہوئے کوویڈ- 19 کورونا کے مثبت معاملات پر سماعت کیاہے ایڈوکیٹ جنرل بی ایس پرساد نے کوویڈ ٹیسٹوں اور اقدامات سے متعلق ہائیکورٹ میں ایک رپورٹ پیش کی مارچ کی7،11 تاریخوں میں 20؍ہزار کورونا ٹسٹ کرنے پر کورٹ نے اپنی عدم اطمینان کا اظہار کیا۔
ایڈوکیٹ جنرل پرساد نے عدالت سے درخواست کی کہ خود ہی زیرو سرویلنس سروے کرانے کے لئے وقت درکار ہےانھوں نے بتایاکہ محکمہ صحت کا عملہ کورونا ویکسنیشن میں ہے اے جی پرساد نے عدالت کو بتایاکہ ریلوئے اسٹیشن‘ بس اسٹانڈس‘میں300 موبائل بسوں کے ذریعہ ٹسٹ کیے جارہے ہیں
ہائیکورٹ نے ہدایت دی ہے کہ عوامی اجتماعات‘جنازوں اور شادیوں پر سو افراد سے تجاوز کرنے پر پابندیاں عائد کی جائیں کیونکہ ریاست میں کوویڈ کے معاملات بڑھ رہے ہیںعدالت نے یہ بھی ہدایت دی عوامی ہجوم ، تعمیراتی مقامات اور اسکولوں میں ٹیسٹوں کی تعداد بڑھائی جائے اور ریاپڈ ٹسٹوں کے بجائے آرٹی پی آر ٹسوں میں تیزی لائی جائےاور مرکزی کی جانب سے جاری کردہ ایس او پی کی تعمیل کرتے ہوئے تفصلی رپورٹ پیش کی جائے
اے جی پرساد نے عدالت کو بتایاکہ احکاما ت کے مطابق کورونا معاملات سے متعلق ڈیلی بلیٹن جاری کیا جارہا ہے کووڈ-91معاملات کی اگلی سماعت آئندہ ماہ اپریل تک کے لئے ملتوی کردی ہے