صدرجمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھرا حافظ پیر شبیر صاحب کی ایماء پربودہن منڈل کے انتخابات مولاناعبدالحمید السائح صدرمنتخب
بودھن:19؍مارچ
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
جمعیۃ علماء شاخ بودھن کے انتخابی جلسہ سے جناب محمد نصیر الدین لکچرار نائب صدر نے خطاب کرتے ہوے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوے کہا کہ جمعیۃ علماء ملک کی وہ واحد تنظیم اور جماعت ہے جو مسلمانوں کی گذشتہ سوسال سے بے لوث خدمت کرتی آرہی ہے مولاناعبدالحمید صاحب متفقہ طورپر صدرمنتخب ہونے پر مبارکباددی اور کہاکہ جمعیۃ علماء سے وابستگی موجودہ حالات میں بہت ہی اہم اور مسلمانوں کی ناگزیر ضرورت بن چکی ہے چہ جائیکہ اس جماعت سے وابستگی ہم اپنی خوش قسمتی سمجھیں
اس موقع پر خطاب کرتے ہوے مولاناسید سمیع اللہ نے کہا کہ آزادی سے قبل کی تاریخ بھی جمعیۃ علماء کی مثالی خدمات سے بھری ہوی ہے اورکہاکہ اس ملک کی مکمل آزادی کا نعرہ بھی جمعیۃ نے لگایا اور تقسیم ملک کی سب سے پہلے مخالفت بھی جمعیۃ علماء ہی نے کیا واضح رہیکہ پورے ضلع میں ریاستی صدر حافظ پیر شبیر صاحب کی ایماء پر انتخابات ہورہے ہیں
آج بتاریخ 19مارچ بروز جمعہ جمعیۃ علماء کی اڈہاک کمیٹی محمد افضل الدین مولانااسماعیل عارفی مولا نا عبدالقیوم شاکر القاسمی محمد نصیر الدین مولاناسید سمیع اللہ وسیم احمد خان عنایت علی افروز نے انتخابات کرواے کاور شال پوشی کرتے ہوے مبارکباد دی جنرل سکریٹری کے عہدہ پر حافظ افسر مظہری کا انتخاب عمل میں آیا
مفتی جنید مفتی اسعد مولاناعبدالقدوس نائب صدور سکریٹری کے لےء حافظ شیخ نعیم اورخازن کے لےء مولوی سید تنویر صاحبنیز اراکین عاملہ میں حافظ محسن خان حافظ معین حافظ خواجہ معزالدین حافظ عبدالملک کا انتخاب عمل میں آیا اخیر میں دعاء پر اجلاس کا اختتام عمل میں آیا
