نظام آباد22/مارچ
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
آج مورخہ 22/مارچ 2021بروز پیر دفتر جمعیۃ علماءبودہن روڈ نظام آباد پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے نواسہ شیخ الاسلام صاحبزادہ امیرالہند مولانفتی سید محمد عفان منصورپوری نے کہا کہ امت مسلمہ میں شادی بیاہ کے موقع پر جو سماجی برائیاں اور رسم ورواج کو بڑھاوادیا جارہا ہے وہ انتہای تشویشناک بات سماج اور معاشرہ کو ہرقسم کی برائیوں سے بچانا ہر مسلمان کہ اپنی دینی ذمہ داری ہے موجودہ حالات میں علماء کرام وخطباء عظام کو چاہیے کہ وہ اپنے بیانات اور خطبات میں جہیز کہ لعنت اسراف اور فضول خرچی کی قباحت ڈی جے اور گانے باجے ویڈیو گرافی کی شناعت جوڑے کی رقم کی حرمت کو واضح الفاظ میں بیان کریں اور قوم مسلم کو ان اعمال بد سے بچنے کی تلقین وتاکید کرتے رہیں بصورت دیگر ایسی تمام تقاریب کا بائیکاٹ کریں
مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ اسلامی شادی اور مسنون نکاح کو عام کریں غیراسلامی رسم ورواج سے پرہیز کریں اس موقع پر قاضی شہر جناب قاضی شوکت نے اپنی تائید کا اعلان کرتے ہوے کہا کہ جن شادیوں میں لڑکی والوں سے جہیز کا مطالبہ کیا جاے گا یا لڑکی والوں پر کسی قسم کا مالی بوجھ اور دباؤ ڈالا جاے گا

اسلامی تعلیمات کی خلاف ورزی کہ جاے گی تو ان شادیوں میں نکاح خوانی نہیں کی جاے گی الحمد للہ عملی طورپر قاضی حضرات کہ جانب سے اس مہم اور تحریک کا آغاز کردیا گیا ہے جمعیۃ علماء کی محلہ واری اصلاح معاشرہ کمیٹیاں اس سلسلہ میں نظر رکھیں گی اور پوری شدت کے ساتھ ایسی تقاریب کا بائیکاٹ کرے گی اسی طرح یہ نمائندہ اجلاس مطالبہ کرتا ہیکہ شادی خانوں کے مالکین حضرات اس سلسلہ میں جمعیۃ علماء اور دیگر تنظیموں کا تعاون کریں تاکہ ایک مہذب سماج اور صالح معاشرہ تشکیل پاے

اس موقع پر مولاناعبدالقیوم شاکر القاسمی نے کہا کہ جمعیۃ علماء کہ جانب سے محلہ واری سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی جارہی ہیں جن کے ذمہ داران ہر محلہ میں عاقدین کے سرپرستوں سے ملاقات کرکے تمام ہی رسم ورواج سے گریز کرنے کی تلقین وتاکید کی جاے گی
اس کانفرنس میں مولاناارشد علی قاسمی مفتی عبدالمبین قاسمی مولانا سید سمیع اللہ مولانا اسماعیل عارفی مولانااعجاز قاسمی مولانا مفتی رفیق ذاکر قاسمی مولانا لئیق احمد قاسمی مولا نا محمد علی مظاہری مولاناالماس قاسمی مولاناحفیظ علی قمر مولانا عبدالمبین قاسمی مولاناواصف ایوبی مولاناسلمان مولانارفیق مولاناعبدالحسیب حافظ عبدالولی حافظ نسیم اللہ غازی حافظ ابراہیم حافظ مجیب الرحمان حافظ واجد نواز تلنگانہ جمعیۃ الحفاظ جنید ایڈوکیٹ نصیر الدین لکچرار عنایت علی افروز وسیم احمد خان محمد افضل الدین حافظ عرفان صدیقی حافظ جنید جمعیۃ الحفاظ ویلفر سوسائٹی حافظ عبدالکریم حافظ عمیر حافظ زبیرقاضی مرزاسلیم بیگ جناب عبدالملک بابر کے علاوہ دیگر ذمہ داران نے شرکت کرتے ہوے اپنی تائید کا اعلان کیا
