حیدرآباد میں بین ریاستی گانجہ اسمگلنگ گروہ بے نقاب

تازہ خبر تلنگانہ جرائم حادثات

حیدرآباد میں بین ریاستی گانجہ اسمگلنگ گروہ بے نقاب
اڈیشہ سے حیدرآباد منتقل کیا جارہا 21 کلو سوکھا گانجہ ضبط، دو ملزمان فرار
حیدرآباد:۔17/نومبر
(زین نیوز)

Hyderabadپولیس نے بین ریاستی گانجہ اسمگلنگ میں ملوث ایک گروہ کا پردہ فاش کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا، جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے 21 کلو سوکھا گانجہ ضبط کیا ہے، جس کی مالیت تقریباً 10.50 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق تلنگانہ پولیس کی جانب سے دوسری ریاستوں سے گانجہ کی غیر قانونی منتقلی اور شہر میں اس کی فروخت کے خلاف جاری کارروائیوں کے دوران یہ کامیابی حاصل ہوئی۔

بالاپور پولیس اور چارمینار ٹاسک فورس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اڈیشہ سے حیدرآباد گانجہ منتقل کرنے والے گروہ کو نشانہ بنایا۔ اس دوران ایک بین ریاستی اسمگلر محمد کو گرفتار کرلیا گیا، جبکہ دیگر دو ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق ملزمان اڈیشہ کے شہر برہم پور سے گانجہ حیدرآباد منتقل کررہے تھے۔ کارروائی کے دوران 21 کلو سوکھا گانجہ ضبط کیا گیا،

جس کی مالیت 10.50 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے تلاش جاری ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بین ریاستی سطح پر منشیات کی اسمگلنگ اور اس کے نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی