Sucied

جگتیال : قرض کے بوجھ سے پریشان ٹیلر نے خودکشی کرلی

تازہ خبر تلنگانہ جرائم حادثات

جگتیال : قرض کے بوجھ سے پریشان ٹیلر نے خودکشی کرلی
جگتیال: 17 ؍نومبر
(زین نیوز)

شہر جگتیال میں قرض کے بوجھ اور مالی پریشانیوں سے دلبرداشتہ ہوکر 34 سالہ ٹیلر شنکر نے خودکشی کرلی۔ اطلاعات کے مطابق وہ گزشتہ 20 سال سے تین کھنی چوراہے کے قریب ٹیلرنگ کی دکان چلاتے ہوئے اپنے خاندان کی کفالت کررہا تھا۔

بتایا جاتا ہے کہ دسہرہ اور دیوالی کے تہواروں کے موقع پر اچھے کاروبار کی امید تھی، تاہم ریڈی میڈ ملبوسات کے بڑھتے رجحان کے باعث متوقع آمدنی حاصل نہیں ہوسکی۔ دکان کا کرایہ ادا کرنے میں دشواری اور خاندان کی کفالت کے لئےلیے گئے

قرض میں مسلسل اضافے کے باعث وہ شدید مالی دباؤ کا شکار تھا۔ اطلاعات کے مطابق خودکشی سے قبل تحریر کردہ نوٹ میں اس نے اپنے خاندان کی مالی صورتِ حال کا ذکر بھی کیا ہے۔واقعہ کے تعلق سے جگتیال ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔